باغ میں پتھر کے استعمال کے لیے جدید تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Jardín Nepantla, Paisaje Radical Paisaje Radical Modern garden
Loading admin actions …

قدرتی پتھر ایک حیرت انگیز مادہ ہے جو بہت سے کاموں میں استعمال ہو سکتا ہے، مگر ہمارا خیال ہے کہ یہ سب سے بہترین باغوں میں لگا لگتا ہے۔

یہ ماحول میں آسانی سے گُھل مل جاتا ہے، اپنے ارد گرد کی بناوٹ سنوارتا ہے، حَسِین رنگ اور ایک خاص قدرتی اندازِ بکھیرتا ہے۔ بھلے آپ کسی بھی باغبان سے پوچھ لیں وہ آپ کو یہی بتائیں گے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ آپ اسے اچھے تاثر کے لیے کس طرح استعمال کر سکتے ہیں؟ 

آپ کو بغیر سوچے سمجھے کہیں بھی پتھر نہیں لگا دینا چاھیے۔ تو ہم نے گھر کی بیرونی جگہ پر پتھر کے استعمال کے چند شاندار طریقے ڈھونڈے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ آپ اپنے باغ کا حلیہ بَدَل ڈالنے کے لیے ان میں سے ہر ایک کو اَپْنانا چاہیں گے۔ چلیے دیکھتے ہیں!

۱. دیوار پوش کے طور پر

چاہے آپ اپنے گھر کی دیوار کو ڈھکنا چاہیں یا باغ کی علیحدہ دیوار کو، قدرتی پتھر آپ کے گھر کی بیرونی جگہ کو خاص ہم آہنگی اور بناوٹ عطا کرنے کا ایک شاندار رستہ ہے۔

یہ کام گھر کو بہتر بنانے کا شوق رکھنے والے بالکل ناتجربہ کار لوگ بھی کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ اِس مواد کا اُتاَر چڑھاو غلطیوں کو ڈھانپ لے گا۔

۲. ٹیڑھے میڑھے پتھروں سے بنا رستہ

باغ میں استعمال کے لائق راستے ھونا ضروری ہیں۔ ورنہ آپ پودے لگاتے اور تراشتے وقت خود کو مشکل کا شکار پائیں گے۔

ایک آساَن اور متاثر کن اندازِ ٹیڑھے میڑھے پتھروں سے راستہ بنانا ہے۔ قدرتی پتھر کسی پزل کے ٹکڑوں کی طرح آپس میں جڑ جائیں گے اور خالی جگہوں کو آپ سیمنٹ سے بھر سکتے ہیں کتنا آساَن ہے!

۳. داخلے کو سجانے کے لیے

اگر آپ اپنے باغ میں داخل ہونے کی جگہ کو پتھر سے تعمیر کریں تو یہ کہیں زیادہ خوبصورت نظر آئے گی۔

یہ پر کشش محراب باہر سے باغ میں داخل ہونے کے عمل کو کہیں زیادہ دلچسپ بنا دے گا۔ ویسے اِس جگہ کو چمکانے کے لیے چند تقریبی روشنیاں لگانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

۴. حیرت انگیز صحن بنانے کے لیے

کوئی بھی باغ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ملنے ملانے کی کوئی ایسی جگہ نہ ہو جہاں آپ سکون سے کچھ وقت گزر سکیں اور صحن اِس کے لیے بہترین ہے۔

بھلے آپ یہاں فرنیچر رکھیں یا نہیں، ایک پتھر کا بنا صحن آپ کے باغ کی کشش اور وقار میں کئی گنا اضافہ کر دے گا۔ آپ اپنی مرضی کا کوئی بھی ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔ 

۵. چند مختلف درجے شامل کرنے کے لیے

باغ اس وقت ناقابلِ یقین طور پر پر تکلف اور منفرد نظر آتے ہیں جب ان میں ایک سے زیادہ درجے ہوں۔

آپ پتھر کی سیڑ ھیاں اور چبوترے ( یا اونچے گملے ہی ) بنا کر آسانی سے مختلف درجے تخلیق کر سکتے ہیں اور آخری نتیجہ شاندار ہو گا۔

۶. حفاظت بڑھانے کے لیے

ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارے گھر محفوظ رہیں اور اونچے نیچے پتھروں سے بنی دیوار سے زیادہ محفوظ اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔

ہو سکتا ہے کے آپ کو اِس کام کے لیے کسی ماہر کی ضرورت پڑے، خاص کر تب جب آپ چقماق جیسی کوئی چیز استعمال کر رہے ہوں، تو اِس کے لیے اپنے بجٹ میں حصہ بنائیں۔

۷. اپنی مرضی کے مطابق میز کرسیاں بنانے کے لیے

باغ میں رکھا جانے والا فرنیچر تو کوئی بھی خرید سکتا ہے، مگر کیا آپ نے کبھی پتھر سے بنائی گئی حَسِین نشست گاہ کے بارے میں سوچا ہے۔ اِس کی ایک بہترین مثال پتھر کے چھوٹے ستون ہیں جو گھر سے باہر تفریح کے لیے ایک عمدہ جگہ فراہم کرتے ہیں اور لکڑی کے تختے اِس ساری تیاری کو قدرتی کشش عطا کرتے ہیں۔

۸. ایک دلکش تالاب کے طور پر

باغ میں ایک دیدہ زیب تالاب بنانے کے لیے قدرتی پتھر بہترین انتخاب ہے۔

یہ دیکھنے میں حَسِین لگتا ہے ، پانی کے بہاو کو قدرتی طور پر بڑھاتا ہے اور آپ کے گھر کی بیرونی جگہ کو توجہ کا مرکر بنا دیتا ہے۔

۹. پتھروں سے بنی ایک خوبصورت دیوار کے طور پر

اگر آپ اپنے باغ کو خاص اور منفرد بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو پتھروں سے بنی دیوار کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ خوب رُو اور مضبوط، یہ عام جنگلوں اور دیواروں کا ایک عمدہ متبادل ہیں اور آپ کے باغ کو جدید یا روایتی میں سے کوئی بھی اندازِ عطا کر سکتی ہیں۔

۱۰. پیزا تیار کرنے والے ایک بنیادی اوون بنانے کے لیے

اب یہ کچھ الگ ہے۔

ہمارا خیال ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر اپنے باغ میں ایک پیزا بنانے والا اوون رکھنا چاہیں گے ( اور ایسا سوچنے والے ہم اکیلے نہیں ہیں، کیا خیال ہے؟ ) دیہی، پرکشش اور بلا شک و شبہ خوبصورت، یہ قدرتی پتھر کا ہمارا پسندیدہ استعمال ہے۔

باغ سے متعلق مزید عمدہ تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیں: اپنے باغ میں کمرا بنانے سے پہلے کیا جاننا ضروری ہے؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine