لکڑی کی الماریوں کے لیے تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Muebles Modulares Espacio al Cuadrado, Espacio al Cuadrado Espacio al Cuadrado Modern dressing room
Loading admin actions …

ہمیں یہ بات کافی عجیب لگتی ہے کہ کئی لوگ کپڑے خریدنا تو بہت پسند کرتے ہیں مگر اپنی الماری پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے۔ خواب گاہ کے فرنیچر کا ایک اہم حصہ جسے نہ صرف آپ کے کپڑوں کی حفاظت کرنی چاہیے بلکہ خوبصورت بھی نظر آنا چاہیے اور وسیع جمالیات کے ساتھ جچنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کو لکڑی کی الماریوں کی کچھ شاندار اقسام دکھانا چاہتے ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ ایک بار آپ جان گئیں کہ لکڑی کی الماریاں کتنی متاثرکن نظر آ سکتی ہیں تو آپ ایک بڑھئی کو بلا کر اپنے لیے اتنی ہی خاص الماریاں تیار کروانے میں دیر نہیں لگائیں گی۔

چلیے دیکھتے ہیں کہ کیا آپ کے کپڑے کچھ بہتر سلوک کے حقدار ہیں یا نہیں۔

۱. کھلا اور فیشن ایبل

فیشن کے تمام دلدادوں کے لیے یہ کتنا بہترین ڈیزائن ہے۔ آپ اپنے سارے دلکش کپڑے نہ صرف خود ایک نظر میں دیکھ سکیں گی بلکہ دنیا کو بھی دکھا سکیں گی۔

۲. درازوں کا مجموعہ

ہر کسی کی ضروریات الگ ہوتی ہیں تو ایسی ایک الماری آپ کو شیلف، درازیں اور کپڑے لٹکانے کے لیے جگہ سب ایک ساتھ فراہم کر دے گی۔

۳. آپ کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی

اگر آپ کے پاس کپڑے کم اور جوتے زیادہ ہیں تو ضرورت کے مطابق بنی ہوئی الماری کے ساتھ یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ بس اپنے بڑھئی کو اپنی ضروریات کے بارے میں بتائیں اور اُنہیں ایک نیا ڈیزائن تخلیق کرنے کا موقع دیں۔

۴. سادہ اور خوبصورت

حجم سے فرق پر سکتا ہے تو اگر آپ کو آپ بہت بڑی الماری چاہیے تو بہتر یہی رہے گا کے آپ سادہ اندازِ اپنائیں۔ اپنے بڑھئی سے لکڑی کی شاندار اقسام اور ہموار دروازوں کے بارے میں بات چیت کریں۔

۵. جدید آسانیاں

کیا یہ الماری متاثر کن نہیں ہے؟ اِس کا ڈیزائن جدید ہے مگر قدیم روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے سامان رکھنے کے لیے ڈھیروں جگہ مہیا کرتی ہے۔ یہ ہر قسم کے گھر کے لیے بہترین ہے اور ایک بڑھئی ایسی الماری بغیر کسی دقت کے بنا لے گا۔

۶. مصروف ٹین ایجرز کے لیے بہترین

عموماً ٹین ایجرز کو اپنے کپڑے صفائی سے لٹکانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی، مگر ایک ہر فن مولا الماری کے ساتھ آپ شاید ان میں کچھ سدھار لا پائیں۔

۷. مواد بہترین ہو

اگر آپ ایک سادہ اور مختصر الماری ہی چاہتی ہیں تو بھی آپ اِس کے لیے بہترین مواد کا استعمال کر سکتی ہیں۔ آپ کا بڑھئی آپ کو لکڑی کی ایک سے ایک خوبصورت اقسام کے بارے میں بتا سکتا ہے تو اس سےمشورہ کرنا نہ بھولیں۔

۸. چھوٹی مگر بے انتہا کارآمد

اگر آپ کے پاس الماری رکھنے کے لیے زیادہ جگہ نہیں تو ایک ایسا اندازِ چنیں جو نمایاں نظر آئے۔ اِس قسم کی سرخ، پرکشش لکڑی غیر معمولی نظر آتی ہے اور دیکھئے تو ذرا کہ سامان رکھنے کی کتنا زیادہ جگہ بنائی گئی ہے۔

۹. اوپر بنی سامان رکھنے کی جگہ کے ساتھ

بھلے ہی یہ دیکھنے میں ایک عام سی الماری ہو، مگر اِس کے اوپر سامان رکھنے کے لیے فالتو جگہ موجود ہے۔ یہ بھاری سامان جیسا کہ جوتوں یا ٹوپیوں کے ڈبے رکھنے کے لیے بہترین ہے۔ یہی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جن کو بڑھئی نہایت آسان بنا کر پیش کرتے ہیں۔

۱۰. مکمل طور پر مضمر

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی الماری زیادہ جگہ نہ گھیرے تو آپ کو اِس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کا بڑھئی گھر کے اندر مضمر الماری بنا سکتا ہے۔

فرش سے چھت تک اور ایک دیوار سے دوسری دیوار تک پھیلی یہ تنصیب بالکل بھی ناگوار معلوم نہیں ہوتی۔

۱۱. طاق کا فائدہ اٹھانا

ہمیں یہ ڈیزائن بہت پسند ہے جو دیواروں کی درمیانی جگہ کو خوبصورتی سے استعمال میں لاتا ہے۔ یہ مختلف ڈیزائن بہت دلچسپ ہے نہ بہت سادہ مگر یہ آپ کی ضرورت کا تمام سامان رکھنے کے لیے جگہ ضرور فراہم کرتا ہے۔

۱۲. بند جگہ کا استعمال

کونے عام طور پر کسی کام بھی نہیں آتے، جب تک آپ ایک بڑھئی نہ بلا لیں۔ آپ ذرا سے وقت میں اس کونے میں ایک شاندار الماری بنوا سکتے ہیں، جو آپ کے کمرے کی باقی جگہ کو مزید کھلا کرنے کا باعث بنتی ہے۔

۱۳. غسل خانوں کے لیے بہترین

اگر آپ کے چھوٹے سے بیڈ روم الماری نہیں لگوائی جا سکتی تو کیوں نہ باتھ روم کے بارے میں سوچا جائے؟ یہ سننے میں عجیب لگتا ہے مگر جب آپ یہ سوچیں کہ شاور سے آنے والے قطرے آپ کے کپڑوں کی تمام سلوٹیں نکل دیں گے، تو یہ اتنا برا نہیں لگتا۔

اِس چھوٹی مگر بہترین اندازِ میں بنائی گئی الماری نے ہمیں فون کی طرف ہاتھ بڑھانے پر مجبور کر دیا۔

۱۴. پتلی اور فیشن ایبل

ایک بڑھئی کو بلا کر اپنی فرمائشی الماری بنوانے پر آپ کو خوشی ملے گی کہ اب آپ کے پاس آپکی پسند اور اندازِ کے مطابق کچھ موجود ہے۔

۱۵. مکمل طور پر توازن میں

الماری کا یہ ڈیزائن متاثر کن ہے اور ہمیں یہ سوچنے پر اکساتا ہے کہ اتنی شاندار الماری کے بعد لکڑی سے اور کیا کچھ تخلیق کیا جا سکتا ہے۔

جواب یہی ہے کہ تقریباً ہر شے، مگر ہمارے دِل کو اِس اندازِ کا توازن بھا گیا ہے۔

۱۶. خفیہ اور ہوشیار

بند جگہ کو نیا اور دلچسپ بنانے کی بات کرتے ہیں۔

بڑھئی پرانی بیکار جگہوں کو مکمل طور پر فعال الماریوں میں تبدیل کرنے میں ماہر ہوتے ہیں اور ہم ان جگہوں کا اِس سے بہتر مصرف تلاش نہیں کر سکتے۔ ہموار دروازے اسے ایک خفیہ تنصیب بنا دیتے ہیں۔

۱۷. آرٹ سے بھرپور

اگر آپ اپنے کمرے کا ہر سامان اس کی جگہ پر رکھنا چاہتی ہیں تو ایک جدید لکڑی آپ کی الماری آپ کی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ کسی ہنرمند بڑھئی سے رابطہ کریں اور وہ صرف آپ کے لیے ایک نیا اور منفرد ڈیزائن بنا لائیں گے۔

‫۱۸. بنیادی اصولوں کو اپنائیے

سادگی پراثر ہوتی ہے، خاص کر کپڑوں کو سنبھالنے کے معاملے میں۔ تو یہ مت سوچیں کہ اگر آپ کے لیے ایک بڑھئی کام کر رہا ہے تو کچھ مختلف بنوانا لازمی ہے۔

۱۹. خوابوں کو پورا کرتا ہوا

یہ خاص تجویز آپ میں سے ان کے لیے ہے جو ایک کمرے کو الماری کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔

ایک بڑھئی کو بلوائیں اور ایسی تنصیب کردہ الماریاں بنوائیں جو پورے کمرے کو گھیر لیں۔ الماریوں میں روشنیاں لگائیں اور بیٹھنے کے لیے ایک آرام دہ جگہ بنائیں کیوں کہ آپ اپنے تیار کردہ اِس نئے اضافے میں بیٹھ کر مشروب سےضرور لطف اندوز ہونا چاہیں گی۔ الماریوں کے علاوہ آپ کے باقی کے گھر کو بھی توجہ کی ضرورت ہو سکتی ہے، گھروں کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بُک دیکھئے: چھوٹے گھروں میں جگہ کی کمی کے مسائل کے سستے حَل۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine