چھوٹا گھر: ایک چھوٹا سا چلتا پھرتا آرام دہ گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Greenmoxie Tiny House, Greenmoxie Magazine Greenmoxie Magazine Minimalist living room Wood Wood effect
Loading admin actions …

سستا، ماحول دوست، سادہ اور دلکش: یہ چھوٹا سا چلتا پھرتا گھر ثابت کرتا ہے کہ ضروری نہیں کہ امریکہ سے آنے والے رجحانات ہمیشہ بہت بڑے اور مہنگے ہوں۔ بلکہ یہ چھوٹے چھوٹے گھر اپنے مکینوں کو کچھ مربع میٹر پر مشتمل جگہ پر آرام کرنے کا موقع دیتے ہیں جہاں پر کسی بھی فالتو چیز کو استعمال میں لائے بغیر صرف ضروری سامان رکھا گیا ہے۔ سستا اور لچکدَار۔ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ اسے جرمنی میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ان خوبصورت چھوٹے گھروں میں سے ایک اِس مضمون کی صورت میں آپ کے پیش خدمت ہے۔

سادہ اور خوبصورت

چھوٹا سے گھر کا یہ ڈیزائن عقلمندانہ ہے جو قدرت کے درمیان ایک متحرک جھونپڑا بناتا ہے۔ یہاں پر ایک چھوٹا، جزوی طور پر ڈھکا ہوا برآمدہ بھی ہے جو آپ کو اِس خوش نما منظر کے درمیان آرام کرنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ چھوٹا گھر مضبوط لکڑی سے بنایا گیا ہے۔

پائیدار اور مؤثر

اِس رخ سے بڑی بڑی کھڑکیاں واضح نظر آتی ہیں جو اندرونی اور بیرونی حصے کے درمیان رابطے کا کام دیتی ہیں اور گھر کے مکینوں کے سامنے ارد گرد کا دِل آویز ماحول پیش کرتی ہیں۔ چھت پر موجود شمسی توانائی کا نظام آلُودَگی سے پاك توانائی کے حصول کو یقینی بناتا ہے۔ اِس کے علاوہ اِس گھر میں بارش کا پانی جمع کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

متحرک اور لچکدار

اِس چھوٹے سے گھر کی ایک اور خاص بات: یہ متحرک ہے اور پہیوں پر کھڑا ہے تو اسے اِس کے طول و ارض یعنی 7.5x5.2 جتنی بڑی کسی بھی گاڑی کے ساتھ جوڑّ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اور اِس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ راستے کے دوران برآمدے کو آسانی سے اندر کی طرف موڑا جا سکتا ہے۔

اندرونی جگہ

یہ گھر اندر سے بھی اتنا ہی فعال اور نفیس ہے۔ اِس کے ہر کونے کو بہترین اندازِ میں استعمال میں لایا گیا ہے اور اِس کے زیادہ تر فرنیچر میں سامان رکھنے کی خفیہ جگہیں شامل ہیں یا وہ دوسرے مختلف کام سر انجام دیتے ہیں۔ یہاں بھی لکڑی کو اِس کے قدرتی خصوصیات کی وجہ سے استعمال میں لایا گیا ہے، جو اس کے اندرونی حصے کو گرم، پرسکون اور گھر جیسا ماحول عطا کرتی ہے۔ اِس رخ سے آپ پورا اندرونی حصہ دیکھ سکتے ہیں۔ کھانے کی جگہ اور باورچی خانہ رہنے کی جگہ سے متصل ہیں۔ اس کے پیچھے موجود گہری لکڑی سے بنا دروازہ باتھ روم میں کھلتا ہے اور دائیں جانب موجود سیڑھیاں خواب گاہ کی طرف لے جاتی ہیں۔

رہنے کی جگہ

یہ رخ داخلی دروازے کے ساتھ موجود ایک آرام دہ نشست گاہ دکھاتا ہے۔ تھوڑی سی جگہ پر زیادہ سامان گھسانے کے بجائے، معماروں نے چھوٹے سے چھوٹا، ایک سے زیادہ کام کرنے والا اور فولڈ ہو جانے والا فرنیچر استعمال کیا ہے۔ دونوں جانب موجود بڑی بڑی کھڑکیاں اندرونی حصے کو قدرتی روشنی سے بھر دیتی ہیں جس کی وجہ سے یہ مزید کشادہ اور ہوادار لگتا ہے۔

باورچی خانہ

اِس جھونپڑی کے کچن میں کوئی کمی نہیں ہے۔ یہ مکمل طور پر فعال ہے اور ایک بڑے گیس کے چولہے، اوون، فریج، جدید سنک اور بہت سی سامان رکھنے اور کام کرنے کی جگہوں سے لیس ہے۔ یہاں پر بھی بڑی بڑی کھڑکیاں موجود ہیں جو دن کی روشنی اندر لاتی ہیں اور ایک شاندار منظر دکھاتی ہیں۔ لکڑی کا پھسلنے والا شاطر دروازہ جو ذرا بھی جگہ نہیں گھیرتا، ایک ایسے باتھ روم میں لے جاتا ہے جہاں شاور، سنک، ٹوائلٹ اور عملی فرنیچر سب موجود ہے۔

سیڑھیاں

ایک قدم پیچھے ہٹ کرسیڑھیوں پر قریب سے ایک نظر ڈالتے ہیں، جو سونے کی جگہ کی طرف جانے کا راستہ بناتی ہیں اور اِس کے ساتھ ساتھ کچن کے شیلف کا کام بھی دیتی ہیں۔ یہ اِس امر کو یقینی بنانا ہے کہ جگہ کا کوئی چھوٹا سا ٹُکْڑا بھی فالتو نہ رہے اور تمام دستیاب جگہ فعال اندازِ میں استعمال ہو۔

خواب گاہ

سب سے آخر میں اِس خواب گاہ پر ایک نظر ڈالئے، جس کو یہ گہری لکڑی سے بنی تھوڑی سے ترچھی چھت خاص طور سے آرام دہ بناتی ہے۔ چھت میں چھوٹی روشنیاں نصب کی گئی ہیں جو سورج غروب ہونے کے بعد ایک پرسکون ماحول بناتی ہیں۔ جبکہ سامنے موجود چھوٹی کھڑکی اور بستر کے پیچھے والی دیوار پر بنا روشن دان دن کے وقت کافی قدرتی روشنی اندر لے آتے ہیں۔

ایک اور فعال گھر کا نقشہ یہاں دیکھئے: ایک خاندان کے لیے بنایا گیا جدید اور کشادہ گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine