عمدہ چیزیں چھوٹی پیکنگ میں آتی ھیں ـــــ ذرا سوچیئے کیا آپ کو دیئے گئے تحفوں میں سب سے مہنگا ترین تحفہ چھوٹے ڈبوں یا چھوٹی پیکنگ میں نہیں آیا؟ یہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ بھی اس سے کچھ کم نہیں! یہ نا صرف تین کمروں پر مشتمل بلکل جامع اپارٹمنٹ ھےبلکہ اس کا ھر انچ آسائش اور اسٹائل سے مزین ھے۔
آپ کے لیے یہ لایا گیا ھے واشا سے انٹیرئیر پیشہ ورPERFECT SPACE سے،اس میں کچھ شاندار لکڑی کے فرشی تختے، عمدہ کوالٹی کی سرامک ٹائلیں، شاہ بلوک (اوک) کی لکڑی کی بہترین الماریاں، معقول لائٹیں اور بناوٹ کی سطحیں دکھائی گئیں ھیں۔یہ ایک چھوٹی جگہ ھے جو اسٹائل اور نفاست میں گوندھا کیا ھے۔
سفید دیواروں اور لکڑی کی جزئیات کے مساوی الماریوں اور شیلفوں کے اندر،شاہ بلوط کی لکڑی کے چوکھٹے،اس کچن کا خاصہ ھیں۔ نا یہ ڈیزائن بھت بھاری ھیں اور نہ بہت تاریک ھے اور نہ ھی ایسا ھے کہ اس کچن کو پورا بھر دے۔ا
پورا کچن اعلٰی کوالٹی کی چیزوں سے مزین ھے (صرف ایک نظر اس گرانائیٹ کاؤنٹر پر ڈالیں) یعنی یہ کچن کسی ماھر پیشہ ور شیف کا منتظر ھے۔ سطحوں کا معیار اور بہت ساری لائٹیں ایک چھوٹے کچن میں بہت ضروری ھیں تا کہ اس کو آسانی سے قابل استعمال بنایا جا سکے۔
اعلٰی کوالٹی کا پیشہ ورانہ کام اور چیزوں کے ساتھ ساتھ تمام ھارڈوئیر بے عیب ھیں۔ پانی کی ٹوٹنی ،بجلی کے بٹن ،روشنی کی فٹنگ اور لکڑی کے جوڑ اس سے بہتر ھو ھی نہیں سکتے۔
اس اپارٹمنٹ کا ایک بنیادی جز وہ لائٹیں ھیں جو ڈیزائینر نے منتخب کی ھیں۔ خاص طور پر کچن میں لٹکتی ھوئ یہ دو لائٹیں اپنے مخصوص دھاتی کام اور متاثرکن صنعتی فٹنگ مرکز نگاہ ھیں۔
باتھ روم کے ڈیزائن کو مکمل کرنے کے لیے ڈیزائینر نے یہ گرے رنگ کی سطح کا انتخاب کیا ھے۔ یہ دیدہ زیب فیچردیوار خواب گاہ میں بہت اھمیت کی حامل ھے۔
دو قابل ترتیب لیمپ اور کالے رنگ کا ٹہنی نما شوپیس پلنگ کے کنارے کی دیوار پر لگایا گیا ھے جو ایک خاص پوزیشن میں ھیں۔
اس دیوار کے ساتھ ساتھ دیکھئے ،آپ کو ایک سفید رنگ کی الماری نظر آئ گی جس میں دیوار کے اندر شیلف اور کھینچنے والی درازیں بنائ گئ ھیں۔ یہی وہ چیز ھے جو گھر والوں کو اپنے کپڑوں اور جوتوں وغیرہ کو ترتیب سے رکھنے کے لیے ضروری ھیں۔اور یہ ایک اور مثال ھے جس سے معلوم ھوتا ھے کہ یہ اپارٹمنٹ مکمل اور شاندار ھے۔
ہہت متاثر کن لائتیں اس باتھ روم میں باتھ ٹب کے برابر میں لٹک رھی ھیں ،جن سے ایک آرام دہ ماحول تخلیق پاتا ھے۔بہت بڑے آئینے اور شیشے کے دروازوں میں اس کا عکس اس تاثر کو اور بڑھا دیتا ھے۔
شاہ بلوط کی لکڑی کی الماریاں اور گرے رنگ کی پر فریب سطح جو باتھ ٹب اور شاور کو گھیرے ھوئے ھیں جو اس کمرے کو مکمل کر رھی ھیں۔