صحن کے لیے سادہ اور سستی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Scandinavian style garden
Loading admin actions …

صحن یا تو بہت اچھے ہو سکتے ہیں یا بہت برے ۔ انہیں ٹھیک سے بنا لیں تو یہ آپ کے گھر میں لطف اٹھانے کے لیے قیمتی سماجی جگہیں بن جائیں گے۔ لیکن اگر آپ نے انہیں ایسے ہی چھوڑ دیا تو آپ کا تاثر کچھ زیادہ اچھا نہیں جائے گا۔ 

کسی بھی باغبان سے پوچھ لیں اور وہ آپ کو بتائیں گے کہ صحن کی سجاوت کا کام اتنا مشکل نہیں جتنا نظر آتا ہے۔ اِس کے لیے سادہ طریقے ہی اچھے ہیں جن کا اثر زیادہ ہو اور وہ دکھا سکیں کہ یہ جگہ کتنی کارآمد اور خوبصورت ہے۔

  یہ کبھی مت بھولیں کہ آپ کا صحن آپ کے باغ کی ہی ایک توسیع ہے تو اگر اپنے اپنے پودوں کی اچھے سے نشو نما کر لی ہو تو اب وقت ہے کے آپ باقی کی جگہ پر بھی نظر کرم کریں۔

۱ ۔ دیواروں پر گملے لگائیں

تا کہ یہ زیادہ بھی لگائیں جا سکیں اور ساری جگہ بھی نہ گھیریں۔

۲ ۔ قدرتی مواد سے بنا فرنیچر استعمال کریں

تا کہ ماحول سے ہم آہنگی پیدا ہو ۔

۳ ۔ قدرتی لکڑی کا استعمال نہ بھولیں

کیوں کہ یہ قدیم اور نفیس نظر آتی ہے۔

۴ ۔ کیوں نہ کچھ جاپانی اندازِ اپنایا جائے؟

اِس کے لیے لازمی ہیں سفید بجری کے ساتھ صاف ستھرے پھول جن کی حدود واضح ہوں۔

۵ ۔ پہلے سے موجود قدرت کے گرد اپنی جگہ بنائیں

آپ کو دھرتی ماں کو عزت دینا ہو گی۔

۶ ۔ لکڑی کے تختے نفیس اور نباتاتی نظر آئیں گے

پانی کا فوارہ بھی خوب لگے گا۔

۷ ۔ گھاس کو مکمل طور پر رد کر دیں

اور اس کے بجائے جدید، نفیس ٹائلیں لگائیں۔

۸ ۔ لکڑی کے سائبان سے بہتر اور کچھ نہیں ہو سکتا

باہر كھانا کھانے کے لیے کتنی اچھی جگہ ہے۔

۹ ۔ اگر آپ کو گھاس نہیں پسند مگر ساحل پسند ہے

اپنے صحن کو اِس طرح بہترین بنائیں۔

۱۰ ۔ تیز اور سادہ

ایک دو جھولے ایک تنگ صحن کو بھی کارآمد اور مزے دَار بنا دیں گے۔

۱۱ ۔ آپ کے قیمتی فرش کے کسی حصے کی ضرورت نہیں

ایک سبز دیوار آپ کے صحن کو ایک دم دلکش بنا دے گی۔

۱۲ ۔ کچھ اچھے چنے گئے حاری پودے

آپ کے صحن کو چھٹیوں جیسا احساس دیں گے۔ لکڑی کے تختے لگانا بھی اچھا رہے گا۔

۱۳ ۔ صحن میں کچھ رنگ استعمال کرنے سے کبھی نہ ڈریں

یہ گھاس اور پودے سرسبز نظر آتے ہیں

۱۴ ۔ بجری کی چمک، کرسیوں کا جوڑا

اور آپ اپنے صحن کا لطف اٹھانے کے لیے تیار ہوں گے۔ یہ کتنا آسَان ہے نا؟ دیواروں پر کیے گئے رنگ بھی اچھے لگتے ہیں۔

۱۵ ۔ ایک صاف ستھرا لان

قدرت کو آپ کا صحن سنوارنے کا موقع دینے کا اچھا طریقہ ہے۔ لکڑی سے بنی روش اِس کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی۔

۱۶ ۔ سادہ اور سستا

سیمنٹ سے بنے بنچ ایک صحن کو فعال بنانے کا اچھا طریقہ ہیں۔

۱۷‬ ۔ کپڑے کا سائبان

یہ موسم سے حفاظت کرتا ہے اور حُسْن بڑھاتا ہے۔ 

۱۸ ۔ اگر آپ سیمنٹ اور گھاس میں سے ایک کا انتخاب نہ کر سکیں

کیوں نہ دونوں کو استعمال کر لیا جائے؟ یہ فنکارانہ ڈیزائن خوش نما ہے۔

۱۹ ۔ لکڑی، لکڑی اور مزید لکڑی

ایک شاندار مرکزی دیوار نے اِس کھانے کی جگہ کو کہیں زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے۔

۲۰ ۔ اِس تجویز پر عمل کرنے میں دیر نہ کریں

گملوں میں جنگلی پھولوں کے بیج لگائیں اور انہوں پھلنے پھولنے دیں۔ سادہ مگر پر اثر! 

صحن کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: گھروں کی بیرونی نشست گاہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine