گھر صاف کرنے کے 11 آسان طریقے

Hamna—Homify Hamna—Homify
homify Modern bathroom
Loading admin actions …

ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ چاہے آپ کا گھر کتنا بھی دلکش، سٹائلش اور حسین کیوں نہ ہو، اگر وہ صاف ستھرا نہیں ہے تو پھر وہ اپنا سارا حسن کھو دے گا۔ بے شک گھر مشہور ترین اندرونی آرائشکے ماہر کا تیار کردہ ہو، پھیلاوے کی وجہ سے وہ تباہ ہو جاۓ گا۔

چاہے آپ کے دوست اور گھر والے رکنے کے لیے آ رہے ہوں یا آپ اپنے رات کے کپڑوں میں گھومتے ہوۓ اتوار گزارنا چاہتے ہوں، آپ کا گھر صاف ستھرا ہونا چاہیے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ کس طرح چھوٹی چھوٹی چیزیں مل کر بڑا بکھیڑا بن جاتی ہیں۔ تو اب اس مسئلے سے کیسے بچا جاۓ۔

آج ہومی فائی� میں ہم ان 11 آسان طریقوں کو دیکھیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کی ہر چیز صاف ستھری رکھ سکتے ہیں۔

چلیں پھر دیکھتے ہیں۔

1- تازہ دھلے ہوۓ تولیے

جب بھی آپ اپنے گھر کے تولیے دھوئیں تو فیبرک سوفٹنر ضرور استعمال کریں تاکہ ان میں مسحور کن خوشبو بھی آۓ اور نرم بھی ہو جائیں۔

جب بھی آپ کے مہمان آپ کے گھر رکیں گے تو وہ بھی ان تولیوں کو بہت پسند کریں گے۔

2- اندر کے حصے

جب بات آۓ گھر صاف کرنے کی تو صرف بڑی چیزوں جیسے فرش اور سطحوں کو ہی صاف کرنے کا نہ سوچیں بلکہ اندر کے کونے کھدرے بھی توجہ مانگتے ہیں۔

ان جگہوں کو صاف کرنے کے لیے الگ سے چھوٹے برش وغیرہ استعمال کریں، تاکہ آپ کا گھر صاف ستھرا لگے۔

3- شاور ہیڈ کو نہ بھولیں

آپ کے غسل خانے میں سب سے زیادہ گندا کچرا نمی کی وجہ سے جمع ہو جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی آپ نہائیں تو ہر جگہ کو خشک کریں۔ اس کے علاوہ اپنے شاور ہیڈ کو بھی باقاعدگی سے صاف کریں اور نلکے اور ٹائیلز کو بھی صاف کر لیں۔

4- کونے کھدرے

آپ کے گھر کے کونے بھی صاف اور خشک ہونے چاہیے کیونکہ ادھر مٹی اور کچرا  با آسانی جمع ہو جاتا ہے اور اگر ماحول میں نمی موجود ہو تو اکثر کائی لگنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ نہ صرف صحت کے لیے مضر ہے بلکہ دکھنے سے بھی بہت بری لگتی ہے۔

اگر آپ کی دیوار زیادہ نم رہتی ہے تو کسی ماہر سے مشورہ کریں۔ ہو سکتا ہے یہ کسی قسم کے لیک کا مسئلہ ہو۔

5- ٹوتھ برش کا استعمال

فالتو ٹوتھ برش آپ کے گھر کی صفائی میں آپ کے بہت کام آ سکتا ہے۔ اسے آپ ٹائیلز کے درمیان کے حصے کو صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں اور ان کونوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں جدھر بڑے برش نہیں جاتے۔

6- بھاپ سے صفائی

جب آپ کی زندگی بہت زیادہ مصروف ہو اور آپ کے پاس اتنا وقت نہ ہو کہ سب کپڑوں کو استری کریں تو پھر ہمارا مشورہ ہے کہ آپ بھاپ والی استری کا استعمال کریں۔

اس سے آپ تمام کپڑے کی شکنوں کو با آسانی ہینگر سے اتارے بغیر ہی دور کر سکتے ہیں.

7- غالیچے کو ویکیوم کریں

آپ کے گھر کے قالین سب سے زیادہ مٹی جمع کرتے ہیں اور اگر پالتو جانور بھی ہیں تو ان کے بال بہت زیادہ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ایک اعلا معیار کا ویکیوم خریدیں اور ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ تمام قالینوں کو صاف کریں۔

8- کھڑکیوں کو نہ بھولیں

ہم اکثر کھڑکیوں کو باہر سے تو صاف کر دیتے ہیں مگر اندر سے نہیں۔ اچھے معیار کا گلاس کلینر اور خشک کپڑے کی مدد سے آپ اپنی کھڑکیوں کو چمکا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کا گھر مزید روشن لگے گا۔

9- اپنا کلینر خود بنائیں

اگر آپ کو باہر سے خریدا ہوا کیمیکل سے بھر پور کلینر پسند نہیں تو آپ اسے خود بھی تیار کو سکتے ہیں۔

تھوڑے سے پانی میں لیموں ڈال کر اسے گرم کر لیں اور چاہے تو اس میں تھوڑا سا سرکہ بھی شامل کر لیں۔ اس کی مدد سے آپ اپنے پورے گھر کو صاف کر سکتے ہیں۔

10- اچھی طرح صفائی

بال اور مٹی جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا کہ بہت آسانی سے اکٹھے ہو جاتے ہیں اس لیے اپنے گھر کو کم از کم ہفتے میں دو مرتبہ اچھی طرح جھاڑیں۔

11- صفائی کی چیزوں کو ہمیشہ تیار رکھیں

اگر آپ اپنا گھر ہمیشہ صاف رکھنا چاہتے ہیں تو صفائی والی اشیاء کو ہمیشہ تیار رکھیں اور سب سے اہم بات۔ ۔ ۔ آج کا کام کل پر مت چھوڑیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine