گھر کو سجاتے سنوارتے ہوئے یہ 7 غلطیاں نہ کریں

M Usman M Usman
Menora Residence, Moda Interiors Moda Interiors Modern style bedroom
Loading admin actions …

وقت کے ساتھ ساتھ جگہ کی کمی کا مسئلہ بھی بڑھ رہا ہے۔ آبادی کے بڑھتے ہوئے مسائل اور بہتر روزگار کے لئے عوام کا شہروں کی طرف رخ کرنے کی وجہ سے ہمیں اپنے مکان/فلیٹ کی جگہ  کو زیادہ سے زیادہ قابلِ استعمال بنانا ہوگا۔ حالانکہ آپ نے شیلف اور الماریوں کو منظم انداز میں بنایا ہے لیکن ڈیزائن کی کچھ غلطیاں ایسی ہیں جن سے آپ کا گھر بظاہر چھوٹا اور بکھرا بکھرا نظر آتا ہے۔ جو یقینناً اچھی بات نہیں ہے۔

لہذا ایک بہترین ڈیزائن کیے گئے(کشادہ اور دلکش) گھر کے حصول کے لئے آج ہم کچھ ایسی غلطیوں کی نشاندہی کریں گئے جن کی وجہ آپ نہیں بلکہ ڈیزائنرز ہیں، کیونکہ ہر کوئی گھر کی آرائش و زیبائش کا ماہر(interior designers) نہیں ہوتا۔

دیکھئے اور ایسے کاموں سے پرہیز کیجئے!

1. ملتے جلتے ڈیزائن نہ خریدیں

اگر آپ صوفہ، کارپٹ وغیرہ کے ملتے جلتے رنگ پسند کریں گئے تو یہ سامان ایک دوسرے میں جذب محسوس ہوگا، جس کی وجہ سے کمرہ چھوٹا نظر آتا ہے۔ زندگی کا اصل مزہ ورائٹی میں ہی ہے، لہذا کچھ دلچسپی اور تنوع کے لئے مختلف رنگ اور انداز کے تکیے، قالین اور وال پیپر استعمال کریں۔

2. دیواروں کو جگہ دیں

دیوار کے ساتھ لگا فرنیچر آپ کی کھلی جگہ پل بھر میں ہڑپ کر جائے گا، اس لئے فرنیچر کو دیوار سے ہٹ کر لگائیں اور کشادہ جگہ کا لطف اٹھائیں۔

3. ہلکے رنگوں کو یاد رکھیں

ایک چھوٹے کمرے کا ہر ممکن حد تک خیال رکھنا چاہیئے، گہرے رنگوں اور وال پیپر کی خوبصورتی سے انکار نہیں مگر ان کے استعمال سے کمرہ بہت چھوٹا نظر آتا ہے۔ اگر آپ دیوار پر ان رنگوں کا استعمال کرنا چاہتے ہوں تو فرنیچر اور دوسراسامان ہلکے رنگ کا استعمال کریں تا کہ کمرہ روشن نظر آئے۔

4. ڈیکوریشن کا استعمال مناسب حد تک کریں

برفانی طرز کا گلوب اور یہ خوش نما کتابیں یقینناً خوبصورت ہیں مگر زیادہ آرائشی سامان کے استعمال سے آپ کا گھر عجیب(بھرا بھرا) نظر آتا ہے۔ اپنی پسندیدہ چیزوں کو ایک ہی بار لگانے سے بہتر ہے دلچسپی بڑھانے کے لئے وقفے وقفے سے منظم انداز میں لگائیں۔ اضافی اشیا کو اپنے سٹور میں رکھ دیں یا بیچ دیں۔

5. اتنے مختصر پردے نہ لٹکائیں

زیادہ چھوٹے پردے لگانے سے سیلنگ نیچے اور کمرہ چھوٹا نظر آئے گا، اس کے بجائے فرش سے چھت تک کھڑکیوں کے پردے استعمال کریں، کمرہ بڑا نظر آئے گا۔ 

ہومی فائی مشورہ:

اگر آپ پوری لمبائی کے پردے استعمال نہیں کرنا چاہتے تو سیلنگ سے لے کر کھڑکیوں کے نچلے حصے تک پردے ضرور لگائیں، اس سے چھت بظاہر اونچا نظر آئے گا۔

6. غیرضروری فرنیچر نہ خریدیں

ایک کمرے میں بہت سارے صوفے اور میز رکھنے سے کمرہ اپنے سائز سے کم نظر آئے گا۔ چلنے پھرنے کی جگہ کا ہونا ضروری ہے۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گئے کہ اس اضافی فرنیچر کو کسی دوسرے کمرے میں منتقل کر دیں۔ مثلاً اس اضافی سائیڈ ٹیبل کو ٹی وی لاؤنج، مہمانوں کے کمرے یا پڑھائی والے کمرے میں رکھ دیں۔

اور فرنیچر کو کبھی بھی کھڑکی کے پاس نہ رکھیں، یہاں سے داخل ہونے والی  روشنی اور منظر کمرے پر گہرا تاثر چھوڑتے ہیں۔

7. روشنی کا مناسب اہتمام لازمی ہے

روشنی کا صرف ایک ذریعہ کمرے کی ضرورت کے لئے ناکافی ہے۔ اس کا جواب یہاں مختلف سمتوں (چھت کے ساتھ لگی روشنی، فرش اور ٹیبل پر موجود لیمپ) سے آنے والی روشنی ہے۔ اس کے بعد دیواروں کے ساتھ موجود روشنی کمرے کو روشن کرنے کے لئے کافی ہے۔ یاد رکھیں روشنی کو پھیلانے کے لئے شیشہ بہترین آرائشی سامان ہے۔

گھر کے باقی حصوں میں مناسب روشنی کے لئے ہر کمرے کو روشن کرنے والے روشن آئیڈیاز ضرور دیکھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine