باورچی خانے کو سنوارنے کے لئے ٢٠ سستی اور عملی خیالات

Wektek Wektek
Villetta a Valdisotto, Architetto Stefania Colturi Architetto Stefania Colturi Rustic style kitchen
Loading admin actions …

اپنے کچن کو سلیقے سے رکھنا ہی اپنے کچن کو صاف، شفاف، کھلا، اور آسانی سے چلانے کا بہترین طریقہ ہے. اس ہومیفائی فیچر میں ہم ٢٠ اپنی مدد آپ آئیڈیاز کو دیکھیں گے جو آپکی جگہ کو کھانا پکانے اور کھانا کھانے کے برتنوں کو رکھنے کے حل تلاش کر کے بہترین بنا دیں گے. آئندہ کبھی بھی کم جگہ کی وجہ سے نہ گھبرائیں! اہم بات یہ ہے کہ ہر چیز کو اسکی باقاعدہ جگہ پر رکھ کے گھر کو سلیقے سے رکھیں اور یہ ٹوٹکے آپکو اپنے بکھرے سامان کو خود سمبھالنے کے طریقے سے آگاہ کریں گے. تو آئے ہم شروع کرتے ہیں.

١. دیوار میں شیلفیں

جگہ بچانے کیلئے دیوار میں لگی شیلفوں کا استعمال کریں اور ساتھ ہی ان پہ دروازے لگیں تاکہ ان میں پڑی چیزوں کا صرف آپکو پتا ہو.

٢. پین رکھنے کی جگہ

اپنے پین اور دوسرے برتن رکھنے کیلئے چولہے کے بلکل اوپر کھونٹوں کا استعمال کریں اور اس کے بعد آپکو چیزیں تلاش کرنے کیلئے بھاگ دوڑ نہیں کرنی پڑے گی.

٣. اشیاء کو ہاتھ کی دوری پہ رکھیں

تمام چیزوں کو انکے استمعال کی کمی بیشی کی ترتیب سے جوڑنا نہ بھولیں. اپنے تمام چینی کے برتن باہر رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں جب آپکو صرف ایک کافی مگ درکار ہو.

٤. ترتیب سے رکھے مصالحے

اپنے چولہے کے سیدھا اوپر اپنے روز کے استعمال کے مصالحوں کیلئے شیلف بنائیں.

٥. ونٹیج الماریاں

آپکے دادا دادی کے گھر میں موجود کپڑے رکھنے کی پرانی الماریاں اب آپ کے دیہی طرز کے کچن کا خاصا ہو سکتی ہیں.

٦. برتنوں کو حفاظت کیلئے محفوظ رکھیں

اگر آپ کے بچے چھوٹے ہیں تو آپ اپنی نازک کراکری اور تیز چھریوں کو انکی پہنچ سے دور رکھیں.

٧. کھڑکی کی چوکھٹ

اپنی کھڑکی کی چوکھٹ پہ خوبصورتی کیلئے کچھ خوبصورت بوتلیں آویزاں کریں.

٨. نیچے جھک کے اٹھائیے

اپنے تمام ضروری سامان کو اپنے کچن کے نچلے حصّے میں رکھیں، یہ آپکو نیچے جھکتے ہی اہم چیزیں دستیاب کرا دے گا.

٩. چیزیں رکھنے کی جتنی بھی جگہ ہو کم ہے

اپنے کچن میں ایک سے درازوں والی الماریاں بنوایں تاکہ چیزیں رکھنا آسان ہو.

١٠. ڈسپلے والی شیلفیں

آپ کے کاؤنٹر کے نیچے موجود جگہ مفید ثابت ہو سکتی ہے، صرف کچھ روشنی اور شیلفوں کا اضافہ کر دیجیے.

١١. باترتیب سنک

اپنی دھلنے والی چیزوں کو بہترین ترتیب سے رکھیے، صابن والی ٹکیا اور سپنج سے لے کر خشک کرنے والے کپڑے تک.

١٢. مضبوط شیلف

اپنے کچن کی بڑی دیوار کو کچھ مضبوط شیلف بنانے کیلئے استعمال کریں.

١٣. آسانی سے دستیاب

اپنے کچن کی اونچائی کو بھی بآسانی دستیاب چیزیں رکھنے کی جگہ کے ساتھ پریکٹیکل بنائیے.

١٤. باہر کھینچی جا سکنے والی سٹوریج

یہ ایک سادہ الماری لگ سکتی ہے لیکن یہ کھانے کی چوٹی موٹی چیزیں رکھنے کیلئے بہترین جگہ ہے.

١٥. اپنے مگ لٹکائیں

مگ کو لٹکا کے اپنے کچن کے ایک دراز کو خالی کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

١٦. نیچے موجود شیلفیں

آراستہ شیلفوں کے استمعال سے اپنی یاد کی چیزوں کو رکھیں.

١٧. اپلائنسز

کیا اپلائنسز باہر کھلے میں ہو سکتی ہیں؟
اپلائنسز کو رکھنے کیلئے جگہ ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے، اور بعض اوقات انھیں رکھ دینا مفید بھی نہیں ہوتا، اسی لئے وہ کام کی جگہ پہ رکھے جا سکتے ہیں. آپ کو صرف یہ خیال رکھنا ہے کہ وہ صاف ہوں، سلیقے سے رکھے ہوں اور رنگوں کی مطابقت سے رکھے گئے ہوں.

١٨. علیحدہ حصّے

اپنی سامان رکھنے کی جگہ کو بڑی شیلف کے ساتھ حصّوں میں تقسیم کریں.

١٩. چھت کا استعمال کریں

اپنے فارم اسٹائل والی کچن کی چھت سے برتن اور پین لٹکائیں.

٢٠. تمام کونے

چاہے کاؤنٹر کے اوپر یا نیچے سامان رکھنے کی جگہ ہو، آپکو اپنے کونوں کا عمدہ استعمال کرنا ہوگا.

ان خوبصورت کچن کی ١١ تصاویر کو بھی دیکھئے.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine