گھریلو روشنی کے لئےضروری جاننے والے 12 سٹائل

usranaz usranaz
Franklin Street, New York, studioMDA studioMDA Modern living room
Loading admin actions …

ایک استقبالی گھر کو خوشنما اور سٹائلش بنانے کے لئے بلا شبہ لائٹنگ بہت اھم کردار ادا کرتی ھے۔ قا بلِ رہائش اور دعوتی جگہ اپنے تمام تر ضروری لوازمات کے ساتھ ،درست بتیوں کا انتخاب آپ کے گھر کی تزئین و آرائش مین مدد کرتا ھے۔لیکن کیا یہ بتیوں کے انتخاب کے ساتھ ہی شروع ھو جاتا ھے؟

بتیوں کا درست مجموعہ، سٹائل اور بتیوں کے حجم کا انتخاب ایک مشکل اور چیلنجنگ کام ھو سکتا ھے۔ خوش قسمتی سے آج ھم ھومی فائی پر گھریلو روشنیوں کے 12 ضروری جاننے والے طریقوں پر ایک نظر ڈالنے جا رھے ہیں۔ لٹکانے والی بتیوں سے لے کر عام بتیوں تک، یہاں پر گھر یا اپارٹمبٹ کے مطابق بہت سی روشنیوں کے انتخاب موجود ہیں۔ اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو نیچے مزید پڑھیں اور اپنے گھر کو اعتماد کے ساتھ بہتر بنائیں۔

1۔ دیواروں میں لگی بتیاں

دیوار میں لگی روشنیاں ایک جدید سٹائل کا احساس پیدا کرتی ہیں جب کہ نیچے لگی روشنیاں ایسا نہیں کر سکتیں۔اس دیوار کے ساتھ لگے آرائشی شمع دان ھولڈر کو دیکھیں جس کی چمک اوپر، نیچے یا دونوں طرف جا سکتی ھے۔ یہ بتیاں اپنے روشنی کی سمت کے لحاظ سے کمرے کے اندر  مزاج تبدیل کر سکتی ہیں۔

2۔ نیچے رخ کی بتیاں

ایک جدید گھرکے لئے نیچے رخ کی بتیاں بلا شبہ بہت عام سی اقسام میں سے ایک بن گئی ھے۔ چھوٹی ایل۔ای۔ڈی کمرے میں وسیع روشنی مہیا کرنے کے لئے بہترین ہیں اور یہ پرانے شمع دانوں کی نسبت انرجی بھی کم خرچ کرتی ہیں۔ آسان اور مؤثر روشنی کے لئے ایسی ببتیاں خواب گاہ سے لیکر غسل خانہ تک ہر کمرے میں لگائیں۔

3۔ قدرتی روشنی

قدرتی روشنی کسی بھی گھر کے لئے ممکنہ طور پر بہترین روشنی ثابت ھوتی ھے، گھر کے کسی بھی کمرے کے لئے قدرتی لائٹ بہترین اور آرام دہ روشنی مہیا کرتی ھے۔ تا ھم ایک اندھیرے گھر میں قدرتی روشنی کا حصول خاصا مشکل ھو سکتا ھے اگر آپ کا گھر پرانی طرز کا اور کم کھڑکیوں پر مشتمل ھو۔

چھت کی بتیوں پر توجہ دیں یا دوبارہ مرمتی کام میں اپنے گھر کی کھڑکیوں میں اضافہ کریں۔اگر یہ ممکن نہیں ھے کیوں کہ آپ ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں تو گھر میں روشنی کو بہتر بنانے کے لئے آئینوں کا اضافہ کریں یا مختلف رنگدار بتیوں کے منصوبوں پر توجہ دیں۔

4۔ منظم روشنی

اگر آپ اسے منظم بنانا چاہتے ہیں تو یہ ایک پیشہ ور ماہر کی بتیوں کی فٹنگ دیکھیں جو کہ کشش رکھتی ہیں اور توجہ اپنی ظرف مبذول کراتی ہین اس دلکش کچن کی بتیان سنہری داخلے اور خوبسورت  جیو میٹرک اشکال والے سفید بیرونی حصہ کےخصوصیات کے ساتھ ، اس کمرے کا دلکش اورمنفرد مرکزٰی کردار ادا کر رہی ہیں۔

5۔ فرشی بتیاں

کیا آپ روائتی بتیوں سے ہٹ اپنے گھر کو روشن کرنے کی تلاش میں ہیں؟ فرشی بتیاں شائد آپ کی تلاش کا حل ثابت ھوں۔ اس شاندار کچن کو دیکھیں ، بنچوں اور الماریوں کے نچلے حصے پر ایل۔ای۔ڈی بتیوں کی پٹی اپنی خصوصیات کے ساتھ لگی ھوئی ھے۔

6۔ مزاج کے حساب سے روشنی

روشنیوں کے استعمال سے بہت آسانی سے مزاج کو تشکیل دیا جا سکتا یے۔ ایک مثالی افسانوی خواب گاہ کے قیام کے لئے ، یا آرام دہ لاؤنج کے لئے مزاج آشنا بتیوں کو ضرور استعمال میں لانا چاہئے جیسے کہ لیمپ اور کم واٹ کے دھیمے بلب۔

7. مخصوص روشنی

ٹاسک لائٹنگ گھر کے اندر کسی خاص جگہ پر براہِ راست مرکوز روشنی  ھوتی ھے، یہ اکثر کچن میں استعمال ھوتی ہیں ، مخصوص بتیاں کھانا پکانے کی جگہوں کے اوپر اور لائبریریوں کے شیلف کو روشن کرنے کے لئے استعمال ھوتی ہیں۔

8۔ بالواسطہ روشنی کا انتظام

بالواسطہ روشنی کا نظام گھر کے اندر بہتر ماحول پیدا کرنے کے لئے نہائت اھم سٹائل پیش کرتا ھے۔ تمام روشنیوں میں سب سے خوبصورت اور بہترین روشنی کے طور پر بالواسطہ روشنی تیز یا مضبوط شعاعوں کو ایک زریعہ سے دوسرے زریعہ میں روشنی کو منعکس کرتی ہیں۔

9۔ وسیع روشنی

وسیع روشنی کمرے کو روشن کرنے کی ایک عام سی اصطلاح ھے۔وسیع روشنی عام طورپر مختلف بتیوں جیسے چھت کی بتیاں، دیواری شمع دان اور لیمپ سے حاصل کی جاتی ہیں۔

10۔ جدید روشنیاں

دورِ حاضر کی روشنیاں آپ کے گھر کے اندر مرکزی اور بنیادی کردار پیش کر سکتی ہیں۔ان عام بتیوں سے تھوڑا سا آگے سوچیں اور گیس والی بتیوں کا تصور کریں،دل کو موہ لینے والے دلکش بڑے ڈیزائن کے ساتھ دلچسپ اشکال کی بتیاں۔

11۔ سیڑھیوں کے ساتھ روشنی

سیڑھیوں پر پھسلنا بھول جائیں جیسے پلنگ پر سر ٹکرا جاتا ھے۔ گھر کو مکمل روشن کرنے کے لئے سیڑھیوں پر روشنی ایک بہترین حل ھے، جب کہ آپ کے گھر کے اندر اوپر جاتے یا نیچے آتے ھوئے رہنمائی کے طورپر سیڑھیوں کے پایئدان پر زبردست روشنی مہیا کرتے ہیں۔

12۔ جدا گانہ انفرادی بتیاں

اپنی لسٹ کو ختم کرتے ھوئے ھم ایک جدا گانہ اکیلے اور شائستہ لیمپ پر جلدی سے نظر ڈالتے ہیں۔ یہ متاثر کن فرنیچر کا ٹکڑا ایک لمبے عرصے تک آپ کے گھر کو روشن کرے گا۔اور اب تو یہ مختلف اشکال ، سائز اور شاندار رنگوں میں دستیاب ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine