باہر کھانے کی جگہ بنانے کے لیے 13 بہترین انداز

Hamna—Homify Hamna—Homify
Cantagirone Cinque, Cristina Cortés Diseño y Decoración Cristina Cortés Diseño y Decoración Modern balcony, veranda & terrace Solid Wood Multicolored
Loading admin actions …

موسم سرما کے جانے کے ساتھ ہی سب لوگ اپنے گھر کے بیرونی حصے کو کھانا کھانے کے لیے استعمال کرنے کی سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس کے لیے باقاعدہ باغ میں کسی کھانے کی جگہ کے بنانے کی ضرورت نہیں۔ ہے تو یہ زبردست بات مگر ہر کسی کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ اس انداز پر عمل درآمد کر سکیں۔ اگر آپ نے اپنے باغ میں تھوڑی سی بھی محنت کی ہے تو آپ کو اس خوبصورت منظر کا مزہ بھی لینا چاہیے۔ اسی لیے ہم آج آپ کے لیے بہت ہی زبردست انداز لے کر آۓ ہیں جو آپ کو بہت پسند آئیں گے.

1. منظر کا مزہ لیں

اگر آپ اپنی بڑی بالکنی کو کھانے کی جگہ بنا لیں تو پھر آپ کو اندر کھانا کھانے کا کبھی دل نہیں چاہے گا۔

2. پیرا گولا کا اضافہ کریں

اگر آپ کے گھر میں آنگن موجود ہے تو ادھر ایک پیرا گولا کھڑا کریں اور آپ کے پاس میز اور کرسیاں رکھنے کی بہترین جگہ موجود ہو گی۔

  

3. پورے باغ کو استعمال کریں

اگر آپ کے پاس وقت بھی ہے اور بجٹ بھی تو پھر آپ اپنے پورے باغ کو اس حساب سے بنا سکتے ہیں۔

4. ہر چیز قریب

کھانے کی جگہ اور کھانا پکانے کی جگہ دونوں ساتھ ساتھ ایک ہی ٹیرس پر۔۔۔ ہے نہ مزے کی بات۔ اگر موسم اچھا ہو تو اپنا سارا کھانے کا سامان باہر لے جائیں اور مزے دار کھانا پکائیں اور کھائیں۔

5. باقاعدہ جگہ

یہ اچھی جگہ ہے نا! آرام کے لیے کاؤچ اور کھانے کے لیے کونے میں میز اور کرسیاں۔ 

6. ​دیہی انداز

پرانی لکڑی کا فرنیچر باہر کھانے کی جگہ کو بہت دلکش اور قدرتی تاثر دے دیتا ہے۔ 

7. ​سب کے لیے کافی

 کیا آپ کا کنبہ بڑا ہے؟ یا پھر آپ کے دوست زیادہ ہیں؟ اس طرح کی لمبی میز زیادہ سی کرسیوں کے ساتھ آپ کے مسئلے کا حل ہے۔ 

8. ​زیادہ تردد نہیں

 اس جگہ کی سادگی قابل تحسین ہے۔ سفاف شیشوں اور نیلے فریم کے ساتھ منظر کا مزہ لیں۔ �

9. ​خود بنائیں

 اگر آپ کو بھی DIY  پسند ہیں تو آپ بھی اس طرح کا فرنیچر خود بھی بنا سکتے ہیں۔ کوئی بڑی کیبل کی ریل ڈھونڈیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔ 

10. ​پر تعیش انداز

 اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ باہر کھانا پسند کرتے ہیں تو پھر اس پر تھوڑا خرچہ کریں۔ ادھر گرل کرنے کی جگہ بنانا ایک زبردست آئیڈیا ہے۔ اور خوبصورت روشنیوں اور ستون کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔ 

11. ​سائز سے کچھ نہیں ہوتا

اگر آپ کو لگتا ہے کہ صرف بڑی جگہ ہی خوبصورت لگتی ہے تو یہ بات بالکل غلط ہے۔ آپ چھوٹی سی جگہ میں بھی بہت خوبصورت اور سبزے سے سجی ہوئی جگہ بنا سکتے ہیں۔ 

12. ​خیمے کا سا انداز

 آج کل اس طرح کا انداز بہت مشہور ہے۔ اگر ادھر خوبصورت فرنیچر کا اضافہ کر دیا جاۓ تو کیا ہی بات ہے۔  

13. ​دو لوگوں کے لیے

 اگر باہر کھانے کی جگہ صرف دو لوگوں کے لیے ہو تو پھر اس جگہ کو ساہ رکھیں۔ تھوڑی سی خوبصورت روشنیوں کا اضافہ کریں اور مزے کریں۔

دیکھیں 12 کمرے جن میں آپ اپنے عزیزوں کی دعوت کر سکتے ہیں.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine