آپکی تحریک کے لئے9 داخلی گزرگاہیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Scandinavian style corridor, hallway& stairs
Loading admin actions …

اگر آپ ہومی فائی (Homify) کے باقاعدہ قاری ہیں تو اب تک آپ یہ جان چُکے ہونگے کہ گھرکی داخلی گزرگاہ کی کتنی اہمیت ہے۔ یہ پہلا تاثر ہے جو لوگ آپ کے گھر کے بارے میں قائم کرتے ہیں اوریہیں سے طے ہوجاتا ہے کہ آپکے بقایا گھر کی آرائش کے بارے میں کیا توقع رکھی جا سکتی ہے۔

پاکستان میں جس طرح سے گذشتہ کچھ دہائیوں میں طرزِتعمیر میں جدت آئی ہے اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے مقامی ہنرمند اور پیشہ ورماہرین عالمی معیار کا کام کر رہے ہیں۔

اسلئےآپکی رہنمائی کے لئے ہم نے 9 پاکستانی گھروں کی داخلی گزرگاہوں کا انتخاب کیا ہے تاکہ آپکومعلوم ہوسکے کہ پاکستانی گھر کتنے شاندار ہوسکتے ہیں اورآپکو کچھ تجاویز مل سکیں تاکہ آپ ہرمرتبہ اپنے گھر آنے والے مہمانوں کی آنکھوں کو خیرہ کرسکیں۔

1۔ روشنی کو آنے دیں

یہ داخلی راستہ منفرد اورہمہ جہت روشنی کے انتطام کی وجہ سے انتہائی خوبصورت ہے۔ یہ واقعتاً اسِ گھر کی جان ہے۔ لکڑی کا فرش، سفید رنگ کی دیواریں اوراُن پر ترتیب سے لگے خوبصورت فن پارے سب آپس میں ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہیں۔

2۔ لال جو سب کو بھائے

گہرےلال رنگ کا یہ دروازہ پہلو بہ پہلو چلتی ہوئی پتھروں سے بنی دیوار کی تکمیل کر رہا ہے اوردونوں مل کراس داخلی راستے کو بہت خوشگوار،منفرد اورجدید بنارہے ہیں۔  دروازے کا رنگ آپکی مرضی کے مطابق کوئی بھی ہوسکتا ہے، سبز، نیلا، پیلا یا لال۔ گھر کے سامنے کا حصہ ہلکے رنگ کا رکھیں اور پھر دیکھیں کہ لوگ مُڑمُڑ کر آپ کے گھر کو دیکھیں گے۔

3۔ بات ساری شیشے کی ہے

شیشےکاصدردروازہ نا صرف دیدہ زیب اورقابلِ استعمال ہوتا ہے بلکہ مہمانوں اورآنے والوں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی لگتا ہے کہ وہ آپکے گھر کا حصہ ہیں۔ اس سے دن کے وقت قدرتی روشنی کو بھی گھر کے اندر آنے میں مدد ملتی ہے اور آپ کے گھر کا داخلی راستہ بہت پُرتپاک اورروشن لگتا ہے۔

4۔ روایتی

منقش دروازے کے ساتھ لکڑی کا یہ روایتی دروازہ بہت باوقار اورشاندار لگ رہا ہے۔ لکڑی پر باریک تفصیلی کام بہت خوبصورت نمونہ بنا رہا ہے۔ جبکہ سیڑھیوں کے لئے استعمال ہونے والی بڑی سرمئی ٹائلیں نہ صرف قابلِ استعمال اور مضبوط ہیں بلکہ آج کل کے زمانے کے حساب سے بھی ہیں۔

اس داخلی گزرگاہ سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ دروازے کے دوسری طرف ایک بہت شاندار گھر آپ کا منتظر ہے۔

5۔ روشن اور چکمدار

ایک پُرتپاک اورخوش آمدیدی گزرگاہ بنانے کے لئے روشنی کا استعمال کریں جیسے کہ اس ڈیزائن میں کیا گیا ہے۔ اسکا یہ مطلب بھی ہے کہ آپ کے دوست جس وقت بھی آپ سے ملنے آئیں انکو یہ یقین ہوگا کہ انکوایک دوستانہ اور بے تکلف ماحول میسر آئے گا۔

جدید زمانے کے گھروں کے باہرروشنی کے انتظام کے لئے یہ تجاویز ملاحظہ کریں

6۔ پُر کشش سیڑھیاں

گہرے رنگ کی ٹائلوں یا نمونوں کا انتخاب کریں، ایک ایسا داخلی راستہ بنانے کے لئے جو قابلِ استعمال تو ہومگر ساتھ میں پُر کشش بھی ہو۔ اس تصویرمیں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ٹائلیں لکڑی کے دروازے کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہیں اوران سے مشرقِ وسطیٰ میں استعمال ہونے والی داخلی گزرگاہوں سا ایک ڈیزائن بن گیا ہے۔

7۔ باغ کا استعمال کریں

گھر کے داخلی راستےمیں ایک باغ بھی بنایا جاسکتا ہے جس سے نہایت سکون آور احساس ہوگا۔ آپ گھر کےسامنے کے اور بیرونی حصے کو نمایاں کرنے کے لئے ایک روایتی باغ بھی بنا سکتے ہیں۔

ان تجاویز کو ملاحظہ کریں’ گھر کے سامنے چھوٹے باغ سے بڑا تاثر قائم کریں’

8۔ سادگی کر گزرتی ہے

کبھی کبھارایک خوبصورت اورتازگی سے بھرپور گزرگاہ بنانے کے لئے آپ کو سادہ اور کم سے کم چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ قدرتی روشنی، سادہ طرزِتعمیراورہلکے رنگوں کے استعمال نے اِس داخلی راستے کو بے انتہا خوبصورت بنا دیا ہے۔

9۔ بلاشبہ غیرمعمولی

ہم اپنے جائزے کا اختتام اس خوبصورت داخلی راستے سے کر رہے ہیں،جو کہ لکڑی کےفرش، بہت بڑے لکڑی کے دروازے اوربے شمار پودوں اور پھولوں پر مشتمل ہے۔ یہ ایک ایسی گزرگاہ ہے کوآنے والوں کو آتے ساتھ ہی اپنی خوبصورتی اور پُرتپاکی کی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

اِس پر بھی ذرا نظر ڈالئے’ آپکے گھر کے داخلی راستے کے لئے 7 متاثر کن تجاویز’

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine