ذہانت سے سجایا گیاایک چھوٹا اپارٹمنٹ

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Charniwalas @ Tropical Lagoon., UNIQUE DESIGNERS & ARCHITECTS UNIQUE DESIGNERS & ARCHITECTS Modern living room
Loading admin actions …

آج ہم جس گھرکا جائزہ لے رہے ہیں اسکا مجموعی ماحول امن و سکون والا ہے۔ یہ گھرآج کل کے زمانے کی سجاوٹ کے مختلف طریقوں کا مرکب ہے ۔ فرنیچر بھی جدید ہے اورکسی کسی کونے میں یکسانیت کو توڑنے کے لئے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہلکے رنگ مثلاًسفید، خاکی اور بنقشی رنگوں کا استعمال دیواروں پر کیا گیا ہے جبکہ مالکان کی کالے رنگ کے لئے ترجیح باورچی خانے،رہنے سہنے اور کھانے کے کمرے میں نظر آرہی ہے۔ 

1- رہنے سہنے کا آرام دہ کمرہ

گہرے بھورے رنگ اور مدھم سنہرے رنگوں والا فرنیچراورپسِ منظرمیں ہلکے رنگ کی دیواریں اِس آرام دہ رہنے سہنے کے کمرے کو پُررونق اورپُرآسائش بنارہے ہیں۔ ابھرا ہواوال پیپرصوفے کی ابھری ہوئی گدیوں کومزید نکھاررہا ہے جسکوسامنے کی دیوار پرلگے چوڑی ٹیلیویژن سکرین کے سامنے رکھا ہے۔ چھت اور دیوار پر لگی مختلف طرز کی روشنیاں اس جدید رہنے سہنے کے کمرے کو روشن اور خوش آمدیدی بنا رہی ہیں۔ 

2۔ جدید وضع قطع کا کھانے پینے کا کمرہ

فلیٹوں میں کھلی جگہ کی کمی کو مدِنظر،غیر منقسم کمروں والا طرزِ تعمیر اپنایا گیا ہے اور کم سے کم سامان والا کھانے پینے کا کمرہ بنایا گیا ہے اور اسمیں چوکورمیز اور ہم آہنگ کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ دیوار پر فیشن ایبل تہہ بندی اور سادہ خانہ دار الماریاں ماحول پر بوجھ ڈالے بغیر اسکے ساتھ مدغم ہو رہی ہیں۔ کمرے کو تقسیم کرنے والی شیشے کی فنکارانہ اوٹ نہایت موثر طریقے سے باورچی خانے اور کھانے پینے کے کمرے کو مکمل طور پرعلیحدہ کررہی ہےاور دروازے کے پیچھے برتنوں کی چھوٹی الماری کے لئے ایک طرحدارپس منظر بھی فراہم کررہی ہے۔   

3۔ جدید باورچی خانہ

کالے اور سفید رنگوں کا استعمال او باورچی خانے کو جدت پسندی کا شاہکار بنارہا ہے جسکی خانہ دار الماریوں میں کھلے دل سے کالے اور سفید رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ الماریوں کی اوپری ٹائلیں ساری سفید رنگ کی ہیں ماسوائے کوکنگ رینج کی اوپری ٹائلوں کے جوکہ سفید اور کالے رنگ کی شیشے کی ٹائلوں کا امتزاج ہیں۔ دھاتی چمنی سفید اُوپری سطح سے ہم آہنگ ہے۔ یہ سب مل کر باورچی خانے کو ایک خوش آمدیدی جگہ بنا رہی ہیں جہاں آپ اپنے خاندان اور دوستوں کو دعوت پر بلا سکتے ہیں تاکہ وہ آپ کے بنائے ہوئے کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔ 

4۔ وسیع اور کشادہ مرکزی خوابگاہ

زندگی اور رنگوں سے بھرپور یہ مرکزی خوابگاہ آرام دہ پلنگ اور ہم رنگ اطرافی میزوں کے ساتھ  بہت دلکش ہے۔ یہ بالکل بھی نہیں لگ رہا کہ اسمیں ضرورت سے زیادہ آرائش کی گئی ہے۔ چوڑی کھڑکی دن کے وقت زیادہ سے زیادہ روشنی کو اندر آنے دیتی ہے جبکہ پردوں کی دو تہیں دوپہر میں سورج کی تپش سے کمرے کو بچاتی ہیں۔ گدی دار آرام دہ مسہری کی وجہ سے یہ ممکن ہوجاتا ہے کہ ساتھ سوئے ہوئے شخص کو تنگ کئے بغیر کتاب یا کاغذات کا مطالعہ کیا جاسکے۔ دیوارمیں لگی بتیاں اسمیں مدد کر رہی ہیں۔ ڈیزائنرز نے کونے میں کام کرنے کے لئے بھی ایک میز لگائی ہے جہاں پر دیوار میں لگی ہوئی روشنی اور اونچی کرسی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔ یہ انتظام گھر میں دفتر کے لئے دستیاب جگہ کی کمی کی تلافی کررہا ہے۔   

5۔ مہمانوں کی خوابگاہ

دوسری خوابگاہ دوہرے مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ یہ مہمانوں کے لئے بھی ہے اور چھٹیوں میں گھر آئے بچوں کے لئے بھی ۔ ہلکے سرمئی اور بنقشی رنگوں کی سجاوٹ اس خوابگاہ کو سونے اور پڑھائی دونوں کے لئے موزوں بنارہ ہے۔ مسہری بھی گدی دار ہے جس سے بہت آرام دہ تاثر مل رہا ہے اور اس پر ٹیک لگا کر پڑھائی اور گپ شپ دونوں ہی کی جاسکتی ہیں۔ 

ذہانت آمیز سجاوٹ پر مبنی مزید تجاویز کے لئے ملاحظہ کریں ایک چھوٹا مگر آرام دہ اپارٹمنٹ جسمیں سب کچھ ہے۔  

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine