۱۰ چیزیں جو گھر میں خوش قسمتی اور مثبت توانائی لاتی ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Further concrete accessories, Betoniu GmbH Betoniu GmbH Minimalist balcony, veranda & terrace
Loading admin actions …

آج کی آئیڈیا بک میں ہم ۱۰ حیرت انگیز عناصر دیکھیں گے جو آپ کو گھر میں مثبت توانائی لانے یا منفی توانائی بھگانے میں مدد دیتے ہیں۔

ہم سب اپنے گھر میں مثبت توانائی اور خوشگوار ماحول چاہتے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ ہمارے ارد گرد منفی عناصر پھیلے ہیں مگر مثبت اشیاء فرق پیدا کر سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ اس پر یقین نہ رکھتے ہوں مگر اس کے بارے میں مزید جاننے میں کوئی برائی نہیں۔ ان تراکیب پر عمل کریں اور اپنے گھر کا ماحول پاک کریں۔ کون جانے کہ شاید اس سے آپ کی زندگی بھی بدل جائے۔

۱۔ خوشحالی کے لیے بانس

ایشیائی لوگ کہتے ہیں کا کامیابی اور خوشحالی لانے کے لیے بانس بہترین ہیں۔

یہ پودا فینگ شوئی میں بھی کافی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی توانائی فائدہ مند ہوتی ہے کیوں کہ یہ پانی اور لکڑی جیسے دو عناصر کے درمیان ایک خوشحال اتحاد کی علامت ہے۔

۲۔ حفاظت کے لیے نمک

نمک میں بہت اہم خصوصیات پائی جاتی ہیں، جیسا کہ حفاظت۔ مثال کے طور پر حسد، بری نظر اور برے احساسات کو گھر سے باہر رکھنے کے لیے گھر کے گرد نمک سے لکیر بنائیں۔

۳۔ بلیاں منفی توانائی کو مثبت توانائی میں بدل دیتی ہیں

بلیوں میں خراب توانائی جذب کرنے اور اسے مثبت توانائی میں تبدیل کرنے کی طاقت پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بلی پر ہاتھ پھیرنے سے پریشانی میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اب یہ جاننے کے بعد اپنی بلی کو اس کی پسند کا کھانا کھلائیں۔

۴۔ آپ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پھول

ماحول کی صفائی اور سب کا حوصلہ بڑھانے کے لیے چند پھولوں سےبہتر کچھ نہیں۔

۵۔ اچھے اثر کے لیے سفید موم بتیاں

سفید موم بتیاں اچھا اثر رکھتی ہیں اور ان کے برعکس سیاہ موم بتیاں گھر میں منفی توانائی لانے کا باعث بنتی ہیں۔

۶۔ مقدس آرائشی سامان

چاہے آپ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، مقدس آرائشی سامان امن، خوشی اور حفاظت پیدا کرتا ہے۔

۷۔ صحت کے لیے نباتاتی تیل

نباتاتی تیل بہت سے پھلوں اور جڑی بوٹیوں سے بنائے جاتے ہیں۔ ہر ایک کا مختلف استعمال ہوتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے بہت اچھے ہیں۔

۸۔ رقم کے لیے جڑی بوٹیاں

کھانا پکانے کے لیے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیوں میں اور بھی کئی حیرت انگیز خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ایک مشہور کہاوت کے مطابق یہ پیسہ کھینچتی ہیں۔

۹۔ جذبات کے لیے پانی

بہت سے مذاہب اور فلسفوں میں پانی کا جذبات سے تعلق بتایا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ گھر میں پانی کے ذریعے کی موجودگی جذبات قابو کرنے میں مدد دیتی ہے۔

۱۰۔ سکون کے لیے چھوٹے ساحل جیسے باغ

یہ باغ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں مگر یہ خوشجالی کے بھی پکے دوست ہیں۔ یہ خاموش جگہ اور پرسکون توانائی فراہم کرتے ہیں۔

اب اس مضمون پر بھی ایک نظر ڈالیے: فینگ شوئی: ایک ہم آہنگ خواب گاہ کے لیے ۱۰ تراکیب۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine