آپکو متاثر کرنے کے لئے خواب گاہوں کی ۲۳ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
P.CENTRAL / LINEA VERTICAL , Idea Cubica Idea Cubica Modern style bedroom
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے خواب گاہ کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں؟ آپ بہت پر جوش ہوجائینگے! یہاں کچھ خوبصورت آئیڈیاز ہیں جو آپ اپنے خواب گاہ کو پھر سے سجانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ کوئی فرق نہیں پڑتا آپکی پسند یا تخمینہ کیا ہے، یہاں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔ تو چلیں چلتے ہیں اور دیکھتے ہیں ان باکمال خوابگاہ سجانے کے آئیڈیاز کو۔

۱ . لکڑی کا

لکڑی روایتی ہے جسکے ساتھ آپ کبھی غلط نہیں ہوسکتے۔ اپنے خواب گاہ میں آرامدہ احساس کے لیے لکڑی شامل کریں بغیر اسے کیبن نما بنائیں۔ کچھ ہلکی ترمیم بس جسکی آپکو ضرورت ہے۔ آپ نتیجے دیکھ کر حیران رہ جائینگے۔

۲ . جدید سرمئی

اپنے خواب گاہ کو سرمئی رنگ سے جدید وضع دیں۔ اِس رنگ سے نہ گھبرائیں – صحیح رنگ بہت بڑا فرق لا سکتا ہے اور اپنے خواب گاہ کو غیردلچسپ اور مٹیلا بننے سے بچائیں۔ صحیح اضافہ اِس جگہ کو اثر حاضر وضع فراہم کرے گا جو سب کو پسند آئیگا۔

۳ . قدامت پسندی انداز

قدامت پسندی انداز پسند آیا؟ اس کا انتخاب کریں کچھ ڈیزائنر حصوں کے ساتھ اور قدامت پسندی چھاپ والے لمبے پردوں کے ساتھ۔ آ پکو وضع حاصل کرنے کے لیے اس میں اپنی ساری محنت لگانے کی ضرورت نہیں۔ ایک بار پھر، یہاں کچھ ہلکی ترمیم اور وہاں آپکے خواب گاہ کو دیگا قدامت پسندی کے ارتعاشات بغیر اس کا احساس دلائے کہ آپ نے ۱۹۶۰ میں قدم رکھ دیا ہے۔

۴ . غیرجانبدار رنگ

کچھ بھی اتنا نفیس نہیں لگتا جتنا غیرجانبدار رنگ لگتا ہے۔ شاندار اثرات کے لیے اسے اپنے خواب گاہ میں استعمال کریں۔ سفید، سیاہ اور خاکستری رنگ کو ملائیں اور آپ اپنے خواب گاہ کو ایک خوبصورت جگہ میں تبدیل کردینگے جس میں آپ ہر روز شام میں آرام کرنے کا سوچتے ہیں۔

۵ . روشنیوں سے کھیلیں

آپکی جگہ پر نصب شدہ روشنیاں آپکے خواب گاہ کی وضع میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اپنی روشنیوں کے ساتھ کھیلیں تا کہ آپکا خواب گاہ نہ صرف بخوبی روشن لگے بلکہ گرم اور مدعو بھی۔

۶ . طرز اور بناوٹ کا مجموعہ

اگر آپ اسے ٹھیک کرینگے، طرز اور بناوٹ کو ملانے سے آپکو لاجواب نتیجے مل سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جدید وضع اور احساس کے لیےبھی آپکو واقعی کچھ حیران کن اثرات فراہم کرے گا۔

۷ . آرامدہ کوٹھری کا احساس

کیا آپ اپنے خواب گاہ کے لیے قریبی وضع اور احساس ڈھونڈ رہے ہیں؟ پرانی الماری کو پھر سے رنگ دیں – سفید اچھا انتخاب رہیگا۔ سفید بستر اور ساتھ ہی دوسرے فرنیچر کے حصے بھی لیں اور اپنی دیواروں کو غیرجانبدار رنگ سے رنگ دیں۔ نتیجہ کوٹھری کا احساس ہو گا لیکن جدید انداز کے ساتھ ۔

۸ . قدیم انداز

کسے قدیم انداز پسند نہیں ہو گا؟ پیارا اور خوبصورت، یہی ہے وہ وضع جسکے پیچھے سب ہیں، چاہے یہ کپڑوں پر ہو جو وہ پہنتے ہیں یا انکی گھروں پر۔ آپ اپنے خواب گاہ میں چھتر بستر اور اپنی دیواروں پر پرانی رنگ آمیزی کا اضافہ کرکے اسے قدیم وضع دے سکتے ہیں۔ آپ انہیں با آسانی کباڑی منڈی یا پرانی چیزوں کے اسٹور میں ڈھونڈ سکتے ہیں – اور وہ بہت سستے بھی ہیں!

۹ . پرجوش سرخ رنگ

اپنے خواب گاہ میں لال رنگ سے جذبات اور رومانویت لائیں۔ یہ آپکا کمرہ روشن بھی كردےگا۔ یہ بوریت سے بہت دور ہے، اور یقینا مصالحیدار ماحول بنائیگا۔ ترکیب اسے بہت بار کرنے سے گریز کرنا اور اسے صحیح رنگ کے ساتھ ملانا ہے۔ سیاہ یا غیرجانبدار رنگ کا انتخاب کریں اپنے خواب گاہ کو سرخی دینے کے لیے بغیر چبھنے ولا لگنے کے۔

۱۰ . دیہاتی تفصیلات

اگر آپکے خواب گاہ میں اونچی چھت ہے، تو آپ صحیح تفصیلات کے ساتھ دیہاتی وضع بنا سکتے ہیں۔ کیبن نما احساس کے لیے چھت پر لکڑی کے ٹکڑے شامل کریں۔ ہلکے سرمئی رنگ یا خاکستری رنگ منتخب کریں اور جگہ کو ہوا دَار اور تازہ بنائیں۔ کچھ چھڑی فرنیچر کے حصے شامل کریں اور یہ تیار ہے۔

۱۱ . کھلے نظارے

کیا آپ اپنے خواب گاہ میں غیردلچسپ دیواروں کو دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں؟ اسے ہٹائیں اور اسکی جگہ فرش سے چھت تک کی کھڑکیانں لگائیں۔ آپ پائینگے اندر خوب ساری قدرتی روشنی اور آپ ہر صبح شاندار نظارے کے ساتھ اٹھینگے۔ یہ جدید وضع ہے جو آپکے خواب گاہ کو اور کشادہ بھی ظاہر کرے گا۔

۱۲ . جدید وضع

اگر آپ ان میں سے ہیں جو تجربہ کرنا نہیں چاہتے، تو سادہ جدید اور خوبصورت وضع کا انتخاب کریں۔ شوخ رنگ چنیں جو کمرے کے ساتھ جچے۔ شاندار تبدیلی کے لیے صحیح روشنیاں شامل کریں۔

۱۳ . شاندار تفصیلات شامل کریں

آپ اپنے خواب گاہ میں مزید صاف اور نفیس وضع دینے کے لیے اس میں دیوار کے باز انتقال چھاب، قالین یا صوفے شامل کرسکتے ہیں۔ صحیح فرنیچر اور لوازمات کے ساتھ آپ سب سے مٹیلے کمرے کو روشن اور مدعو میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

۱۴ . قدیم وضع

اگر آپ اپنے کمرے کو قدیم وضع دینا چاہتے ہیں، تو آپکو صرف چھپڑکھٹ بستر کی ضرورت ہے۔ سفید رنگ کا انتخاب کریں اور اسی رنگ کا فرنیچر ڈالیں۔ یہ آپکے کمرے کو قدیم ماضی کی وضع فراہم کرے گا۔

۱۵ . متحرک

لال رنگ سے زیادہ بہتر اور کوئی رنگ نہیں۔ اپنے مسہری کے سرہانے کے اوپر کی دیوار کو شوخ لال رنگ سے رنگ دیں، اور یہ ہو گیا، آپکا کمرہ بہت ہی روشن اور متحرک لگےگا۔ دیوار کو تکملا کرنے کے لیے لال رنگ کے روغن کے ساتھ کچھ لوازمات شامل کریں۔

۱۶ . نفیس

اپنے کمرے کو غیرحقیقی اور نفیس وضع دینے کے لیے جلد کے ہم رنگ یا بھورے رنگ کا انتخاب کریں۔ کمرے میں چمک اور روشنی بڑھانے کے لیے چھت اور مسہری کے سرہانے کے پیچھے کی دیوار پر روشنیاں لگائیں۔

۱۷ . دیہاتی وضع کے لیے اونچی چھت

آپ اپنے گھر میں دیہاتی وضع حاصل کرسکتے ہیں، اونچی چھت اور دیہاتی فرنیچر کو اکھٹا کرکے۔ پرانی کرسی اور لکڑی کا فرنیچر کمرے کو مزید دیہاتی وضع فراہم کرے گا۔ 

۱۸ . خوبصورت نظارے

اگر آپ دیہی علاقوں میں رہتے ہیں، بڑی دو پٹی کھڑکیوں کے لیے دیواروں کی تجارت کریں۔ آپ کو مسحورکن منظر بہت پسند آئیگا جو آپکو مدعو کرے گا جب آپ صبح اٹھینگے۔

۱۹ . رومانوی

عالیشان بستر، بہترین پلنگ اور تکیے کا غلاف آپکے کمرے کو رومانوی ماحول فراہم کر سکتا ہے۔ موضوع کو سادہ رکھیں اور رنگوں پر زیادہ کام نہ کریں یا کمرے کو بے ترتیب نہ کریں۔

۲۰ . زاتی پناہ گاہ

اگر آپکو زیادہ شوخ ہونے سے اعتراض نہیں، آپ اپنے غسل خانے کی دیوار ہٹا کر شیشے کے دروازے لگا سکتے ہیں۔ لکڑی کے فرش اور چھت کا انتخاب کریں جو آپکے غسل خانے تک توسیع ہوجائے۔ نچلا پلنگ، مطلع چراغ اور کتابوں کی الماری کے ساتھ آپکے کمرے کو انتہائی خوبصورت وضع میسر کریں گے۔

۲۱ . قدیم خوبصورتی

لکڑی کے فرش، لکڑی کے فرنیچر کا انتخاب کریں خوشگوار ماحول کے لیے۔ کمرے کو زندہ دل بنانے کے لیے کچھ رنگ شامل کریں۔ یہ آپکے پردے بھی ہوسکتے ہیں، تکیے یا آپکا فرنیچر بھی۔ کچھ رنگ آپکے کمرے کو سجا دینگے۔

۲۲ . صرف نظرفریب

مسہری کے اونچے سرہانے والا پلنگ منتخب کریں، اور پلنگ کے ٹھیک اوپر شیشے کا فانوس لگائیں۔ اپنے پلنگ کے برابر میں درازوں والے صندوق پر عناصر جیسے شیشے کا لیمپ شیڈ لگائیں۔ بستر اور آپکے پردوں کے لیے سرمئی رنگ کا انتخاب کریں اور جامنی رنگ کا صوفہ لگائیں اور کمرے کی نظرفریبی میں اضافہ کرنے کے لیے میل کھاتی رضائی۔

۲۳ . از حد جدید

مناسب روشنیون اور جلد کے ہم رنگ رنگت اور لکڑی کے فرش کے ساتھ آپ اپنے کمرے کی وضع کو بَدَل سکتے ہیں۔ انتہائی خوبصورت وضع کے لیے پورے کمرے کے لیے کسی ایک رنگ کا ہی انتخاب کریں۔ 

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، یہاں کافی سادہ لیکن خوبصورت طریقے ہیں اپنے خوابگاہ کو زیادہ مدعو اور دلکش بنانے کے لیے۔ یہ تخیل آپکو متاثر کرنے کے لیے ہیں – آپ اپنے خود کے انوکھے انداز شامل کر سکتے ہیں تاکہ آپ اپنے خوابوں کے خواب گاہ کے تخیل کو عمل میں لا سکیں۔ اپنے خوابگاہ کو ایسی جگہ میں بدلنے کے لیے متاثر ہوجائیں جہاں آپ ہر رات آرام اور خواب دیکھ سکیں۔  

دیکھیں ۱۲ ستاروں کے لئے ۱۲شاندار باورچی خانے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine