محل نُما اپارٹمنٹ

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
SANABEL KONAKLARI, Niyazi Özçakar İç Mimarlık Niyazi Özçakar İç Mimarlık Modern dining room
Loading admin actions …

آج ہم آپکے لئے ایک ایسا اپارٹمنٹ لائے ہیں جو اُن لوگوں کے لئے آئیڈیل ہے جو شہر کے شور شرابے اور ٹریفک جام سے دُور ایک پُرسکون جگہ چاہتے ہیں۔ پیشہ ور ماہرین تعمیرات کا تیار شدہ یہ اپارٹمنٹ کسی محل سے کم نہیں۔ تو دیر کِس بات کی ہے۔ آیئے ہم اپنا جائزہ شروع کرتے ہیں۔ 

انگریزی کے حرف L کی شکل والا رہنے سہنے کا کمرہ

یہ ایک وسیع اور کشادہ رہنے سہنے کا کمرہ ہے جسکی سجاوٹ انتہائی سادگی سے کی گئی ہے۔ انگریزی کے حرف L کی شکل والے خاکی صوفے جن میں کہیں کہیں سبز رنگ کی جھلک دکھائی دیتی ہے دیواروں اور فرش کے رنگ سے ہم آہنگ ہیں۔ قالین کا گہرا رنگ سجاوٹ میں استعمال شدہ باقی ہلکے رنگوں کے ساتھ آنکھوں کو بھلا لگنے والا تضاد قائم کر رہا ہے۔  

اس کمرے میں فوری طور پر نظر آنے والی ایک اور چیزدیوارپرلٹکواں آرائش ہے۔ اس سے جھلکتی ہوئی روشنی کمرے کو انتہائی شاندار اور ٹی وی کی سکرین کو پُرکشش بنارہی ہے۔ 

وضعدار کھانے پینے کا کمرہ

جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کھانے پینے کے کمرے کی آرائش میں ہلکے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہال کے دوسرے حصے سےاسکو علیحدہ کرنے کے لئے دھاتی اوٹ استعمال کی گئی ہےجس پر نہایت باریک اور نفیس کام کیا گیا ہے۔ کھانے کی میز کے عین اوپر لگا فانوس کمرے کی آرائش میں چار چاند لگا رہا ہے۔  کھانے پینے کی بڑی میز کے عین سامنے پرتن وغیرہ رکھنے کی الماری رکھی گئی ہے جسکے اوپر لگا شیشہ کمرے کو کشادگی کا احساس دے رہا ہے۔ ہلکے رنگ کی کرسیاں اور پردے سجاوٹ کے مجموعی وقار کو بڑھا رہے ہیں۔  

باورچی خانہ روشن اور جدید ہے

رہنے سہنے کے کمرے اور کھانے پینے کے کمرے میں آرائش کا پرانا انداز استعمال کیا گیا تھا۔ لیکن باروچی خانے کی تعمیر اور آرائش میں جدت اختیار کی گئی ہے۔ فرش چمکدار ہے اور باورچی خانے میں داخل ہوتے ہی نظر اُس پر پڑتی ہے۔ اطراف میں پھیلی ہوئی مختلف رنگوں کی خانہ دار الماریاں کھانے پینے کا سامان رکھنے سمیت اور کئی چیزیں رکھنے کے لئے استعمال ہو سکتی ہیں۔ دھات کی بنی ہلکے سبز رنگ کی کرسیاں آرائش میں استعمال باقی ہلکے رنگوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔ 

نوجوانوں کا کمرہ

یہ اپارٹمنٹ پورے کنبے کی رہائش کے لئے نہایت ہی مناسب ہے اور اس وقت ہم نوجوان لوگوں کے لئے موزوں کمرے میں ہیں۔ اسے نہایت سلیقہ مندی اور ذہانت سے ایک خوابگاہ اور دفتر دونوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کمرے میں ایک کونے میں کھڑکی کے پاس ایک بڑا پلنگ پڑا ہے۔ بائیں طرف کتب خانہ ہے ۔ کپڑوں کی الماری کے ساتھ ہی دفتر کے لئے کام کرنے کی جگہ کو مدغم کیا گیا ہے۔ قصہ مختصرنوجوان لوگوں کے لئے یہ بالکل مثالی کمرہ ہے۔
 

ہے۔ 

ایک وسیع خوابگاہ

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ رہنے سہنے اور کھانے پینے کے کمرے میں استعمال شدہ آرائش کا باوقار اور شائستہ انداز اِس خوابگاہ میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس کمرے کا اپنا ایک الگ غسلخانہ ہے تاکہ رات کے وقت اُٹھ کر باہر نہ جانا پڑے۔ کندہ شدہ لکڑی کا فرنیچر اور پلنگ رات کی آرام دہ نیند کو یقینی بنا رہے ہیں۔ 

مزید تجاویز کے لئے ملاحظہ کریں ہمارا یہ مضمون’ ایک خوبصورت اور روشن اپارٹمنٹ

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine