یہ میں نے پہلے کیوں نہیں سوچا؟ گھر کے لیے ۹ تخلیقی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Couloirs, Olivier Francheteau Olivier Francheteau Modern corridor, hallway & stairs
Loading admin actions …

اس آئیڈیا بک میں ہم گھر کے لیے ۹ چھوٹے (اور بڑے) تخلیقی حل دیکھیں گے جو سادگی اور فعالیت کی مثال ہیں۔

یہ داخلے سے لے کر لاؤنج تک گھر کے ہر کمرے کو بہتر بنانے کے بارے میں ہے جہاں ہم گھر کی سجاوٹ کے تمام راز جانیں گے اور راہ داریوں اور فالتو کونوں کو بھی کام میں لائیں گے۔ ایسا کرنے سے آپ کا گھر مزید فعال، آرام دہ اور بے مثال سجاوٹ کا حامل بن جائے گا۔ اسے مت چھوڑیے!

۱۔ ایک فعال لکڑی کا ڈھانچہ

ہم جگہ کو تقسیم کرنے والی دیواروں کو سجانے والے لکڑی کے ڈھانچوں سے شروع کرتے ہیں۔ یہ ڈھانچے سامان رکھنے کی سجاوٹی اور فعال جگہ مہیا کرتے ہیں۔ یہاں ہم ایک بڑا سا بینچ دیکھ سکتے ہیں جس کے نیچے سامان رکھنے کی بڑی جگہ موجود ہے اور اس کے اوپر لمبائی میں بنائے گئے شیلف اور بار دیکھتے ہیں۔ ممکنات بے شمار ہیں۔ ہمیں ہمیشہ ایسا فرنیچر چننا چاہیے جو ہماری ضروریات پوری کرے۔ پھر بھی یہ ایک بہترین تقسیم ہے۔

۲۔ داخلی دیوار کا نظام

اس تصویر میں ہم ایک ایسی دیوار دیکھتے ہیں جو گھر کے داخلے کے لیے ضروری تمام سامان سے لیس ہے۔ اس کے اوپر ایک سادہ مگر عملی شیلف لگایا گيا ہے۔ نیچے ہم کوٹ لٹکانے کے لیے مختلف اونچائیوں کے ہک دیکھتے ہیں۔ سو ہم نیچے والوں میں بیگ اور اوپر والوں میں لمبے کوٹ لٹکا سکتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں خوبصورت، سادہ اور فعال۔

۳۔ کونے میں بنےشیلف

جی! ہم جانتے ہیں کہ شیلف کسی بھی گھر کے لیے ضروری ہیں اور آپ میں سے بہت سوں کے گھروں کے مختلف کمروں میں پہلے ہی بہت شیلف موجود ہیں۔ مگر آپ اس قسم کے شیلف سے گھر کے مردہ کونوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نہ صرف آپ انہیں برے فرنیچر کے ایک حصے کے طور پر حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ایسی شکلوں میں بھی ڈھونڈ سکتے ہیں جو کونوں میں فٹ ہو جائیں۔ یہ فالتو جگہوں کو استعمال میں لا کر باقی جگہ کھلی کرنے کے لیے بہترین ہیں۔

۴۔ ایک سازوسامان سے لیس راہ داری

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس راہ داری کی دیواریں اس میں بنے طاقوں کی بدولت کس طرح شیلف میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ خاص قسم کی روشنیاں اس جگہ کو گہرا اور عملی بناتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کے پاس بہت ساری کتابیں ہیں اور ان کی سمجھ نہیں آتا کہ انہیں کہاں رکھیں، ان کے لیے بھی جو راہ داری کو سجانا چاہتے ہیں اور ان کے لیے بھی جو ایک منفرد راستہ چاہتے ہیں۔

آپ ہمارے ڈیزائنرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

۵۔ دیوار میں بنا شیلف

یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے اس پوری دیوار پر ترتیب سےبنے شیلفوں نے اسے ایک نئی زندگی دی اور ایک دلکش لائبریری میں تبدیل کر دیا جس میں آپ کتابیں، تصاویر اور دوسرا سامان رکھ سکتے ہیں۔ ایک ایسا ڈھانچہ جو سادہ مگر پراثر ہے۔یہ کسی بھی کمرے کو سجا دیتا ہے خاص کر تب جب وہ باقی کے گھر، راہ داری یا کچن سے جڑا ہو۔ یہ تسلسل، اصلیت اور خوبصورتی کا احساس دیتا ہے۔ ایک دلکش جگہ۔

۶۔ سیڑھیوں کے نیچے والی جگہ کے لیے الماریاں اور بینچ

تجویز نمبر ۶ ایک اور حل پیش کرتی ہے جو گھر میں سیڑھیوں کے نیچے والی جگہ کے لیے کارآمد ہے۔  یہ دروازں اور کالے ہینڈلوں والی ایک نصب شدہ الماری ہے جس کا ساتھ دیا ہے ایک نرم کشنز والے بینچ نے۔ بینچ کے اوپر سادہ شیلف ایک چھوٹی سی لائبریری بناتے ہیں۔ اچانک سے ہم اس فالتو جگہ کو استعمال میں لانے کے مختلف راستے ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ یہ ہماری پسندیدہ تجاویز میں سے ایک ہے۔

۷۔ ایک گھر میں بنا چھوٹا آفس

ان لوگوں کے لیے جو گھر میں ایک کمرے کو آفس یا سٹڈی کے طور پر وقف نہیں کر سکتے، یہ ایک مثال ہے کہ آپ لکڑی کے ڈھانچے کی مدد سے ایک چھوٹا آفس کیسے بنا سکتے ہیں۔دروازے اور شیلف کے درمیان لگے اس ڈیسک کو ہم سراہتے ہیں جو دیوار کے ایک کونے کو مؤثر طریقے سے استعمال میں لا کر گھر پر ایک چھوٹا سا آفس بناتا ہے۔ گھر پر کام یا پڑھائی کرنے والوں کے لیے ایک خوشگوار اور دل لبھاتی جگہ۔ شاندار!

۸۔ دیواریں سجائیں

سادہ اور مؤثر طریقے سے تصاویر اور پینٹنگز کے ذریعے دیواریں سجانا عام بات ہے، مگر یہ کبھی پرانا نہیں ہوتا۔ ظاہر ہے، زیادہ تر ہم یہ کام ایک ہی سائز کے فریم ساتھ ساتھ لگا کر کرتے ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ ضروری نہیں ہے۔ آپ مختلف اقسام کے فریم بےترتیب انداز میں بھی لگا سکتے ہیں۔ اس سے آپ ایک زیادہ گھریلو قسم کی وضع حاصل کر لیں گے۔

۹۔ ایک نیچا مگر لمبا شیلف

آخری تصویر میں ہم ایک بے حد نیچا اور بے حد لمبا شیلف دیکھتے ہیں، جس میں ایک با ترتیب زاویاتی ڈیزائن بنا ہے۔ ایک ڈھانچہ جو سامان سمیٹنے اور دکھانے دونوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دیواروں پر لگی تصاویر اس کی خوبصورتی مزید ابھارتی ہیں اور چھت پر وقفے وقفے سے لگی روشنیاں سیدھی شیلف پر جا گرتی ہیں۔ یہ تمام چھوٹی چھوٹی سجاوٹ مل کر ایک عمدہ، حسین اور فعال جگہ بناتی ہیں۔

اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک گھر کی ۲۰ تصاویر جو نقل کی جا سکنے والی تجاویز سے بھرا پڑا ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine