کھلے آسمان تلے جگہ کو سجانے، سنوارنے کے 15 تخلیقی آئیڈیاز

M Usman M Usman
PAISAGISMO: JARDINS VERTICAIS BY MC3, MC3 Arquitetura . Paisagismo . Interiores MC3 Arquitetura . Paisagismo . Interiores Eclectic style garden
Loading admin actions …

اپنے گھر کو سجانے سے زیادہ اطمینان بخش اور کوئی کام نہیں ہے، باریکیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے اسے اپنی شخصیت سے ہم آہنگ کرنا ہی اصل کام ہے۔ شہر کے اندر رہتے ہوئے گھر میں کھلے آسمان تلے جگہ کا ہونا نعمت سے کم نہیں، چاہے وہ باغ کی صورت میں ہو یا صحن، راہداری یا چھوٹی سی بالکونی، ایسی صورت میں ہم خود کو فطرت کے پاس رہتے ہوئے وہ سکون حاصل کر سکتے ہیں جو روزمرہ کے جھمیلوں میں کھو بیٹھتے ہیں۔

تو چھت کے بغیر جگہ کو سرسبزوشاداب اور خوبصورت بنانے کے لئے ہم لائے ہیں سجاوٹ کے 15 آئیڈیاز، یہ تجاویز آسان اور کم خرچ ہیں۔ تو دیکھنا شروع کیجئے اور بہترین تجاویز کو لکھنا مت بھولیں۔

1. باغ کا کنارہ

اگر آپ باغبانی سے دلچسپی رکھتے ہیں تو باغ کے ایک کنارے میں نئے پھول اگانے کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

2. لکڑی کے شیلف

ایک ایسا آئیڈیا جس پر آپ گھر کے اندر کے ساتھ باہر بھی عمل کر سکتے ہیں، باغیچے میں لکڑی کے شیلف ہیں، گملوں کی مختلف اشکال اور رنگوں سے آپ بیرونی دیوار کو حسین بنا سکتے ہیں۔

3. روشنیوں کے ہار

چھوٹے بلب اور روشنیوں کے ہار لٹکا کر باغیچے میں خوشگوار ماحول پیدا کریں، اس سے آپ کی جگہ روشن روشن اور پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گی۔

4. گیس کا آتش دان

جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہم گیس اور ایتھانول کے آتش دان میں تبدیلی لاتے ہوئے باہر بھی رکھ سکتے ہیں، جو نہ صرف باغیچے کے ماحول کو گرم رکھتا ہے بلکہ آپ اس کے ارد گرد بیٹھ بھی سکتے ہیں۔

5. پتھروں سے سجا باغیچہ(Zen Garden)

چھوٹے پودوں اور سفید دانے دار پتھروں کی مدد سے بنا یہ باغیچہ آپ اپنے صحن یا راہداری میں اگا سکتے ہیں، کناروں پر لکڑی اور پودوں کو قدرے اونچائی پر اگانے سے باغیچہ بہتر نظر آتا ہے۔

6. لٹکتے گُلدان

لوہے سے بنا یہ جنگلا لکڑی کے چھوٹے تختوں کے ساتھ مٹی کے گملوں میں اگے ہوئے چھوٹے پودے لٹکانے کے لئے بہترین ہے۔ ایسی سجاوٹ کو دیکھ کر ماضی یاد آجاتا ہے۔

7. باغ میں گول تالاب

پہلے سے تیار شدہ گول تالاب کو باغ میں لگانا قدرے آسان ہے۔ لکڑی سے بنے عرشے کے کنارے آپ آرام کر سکتے ہیں۔

8. عمودی طرز کا باغیچہ

اگر آپ کے پاس بہت تھوڑی جگہ ہے اور اس پر چھت نہیں ہے تو آپ اس میں پودے اگا سکتے ہیں۔ عمودی طرز کا باغیچہ بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ جگہ کم گھیرتا ہے اور دیکھ بھال میں بھی آسان ہے۔

9. ساحلی انداز کا بستر نما جھولا

راہداری یا باغ میں لگے یہ جھولے آرام کرنے کے لئے بہترین ہیں، گرمیوں کی شام چلنے والی ہوا سے لطف بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

10. آرائشی تکیے

تکیے یا صرف ان کے کور تبدیل کرنے سے آپ کی راہداری کا فرنیچر نیا نیا لگے گا۔ مختلف قسم کے کپڑوں اور تیز رنگوں والے ڈیزائن آپ کی جگہ کو چارچاند لگا دیں گئے۔

11. آرٹ

لکڑی کے تختوں پر لگا یہ مجسمہ اور اس پر پڑھنے والی روشنی باغ میں سنسنی پیدا کرتے ہیں۔ باغ میں پڑے گول گول پتھر بھی اپنی جگہ گھیرے ہوئے ہیں۔ 

12. لکڑی کے گملے

ایک چھوٹے باغیچے میں دیوار کے ساتھ لکڑی کے گملے بھی رکھے جا سکتے ہیں، مختلف سائز اور اونچائی کے بنے یہ گملے باہر رکھے چھوٹے میز کے ساتھ بینچ کے طور بھی استعمال ہو سکتے  ہیں۔

13. لالٹین اور موم بتیاں

خوشبودار موم بتیاں اور لالٹین جیسی چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کے صحن یا باغیچے کے ماحول کو رومانوی بنا دیتے ہیں، جنھیں حقیقی طور پر آرائشی سامان کہا جا سکتا ہے۔

14. لکڑی کا عرشہ

لکڑی سے بنے فرش پر آپ ایک کونے میں آرام دہ کرسی، بستر نما جھولا اور بینچ کے ساتھ تکیہ لگا کر آرام کر سکتے ہیں جبکہ پالتو جانور کو اپنے قریب رکھنے کے لئے ایک کوٹھری بھی بنا سکتے ہیں۔

15. گھریلو باغیچہ

اگر آپ ماحول دوست ہیں اور فطرت کے دلدادہ ہیں تو آپ ایک گھریلو باغیچہ بنا سکتے ہیں، پھلوں کی خالی ٹوکریوں میں خوشبودار پودے اگا کر اس کام کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ نے سلیٹ پینٹ سے دیوار کو رنگ کیا ہے تو آپ پودوں کی تفصیل بھی لکھ سکتے ہیں۔ ان ۔۔ آئیڈیاز کو عمل میں لاتے ہوئے آپ اپنی خالی جگہوں کو سر سبز، پُرفضا اور قدرتی انداز دے سکتے ہیں۔ 

مزید آئیڈیاز اور ہرے بھرے ماحول کے لئے باغ میں دلکشی سے بھرپور 14 قسم کے پانی کے فوارے ضرور دیکھئے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine