کم خرچ میں 13 شاندار الماریاں

usranaz usranaz
Muebles Modulares Espacio al Cuadrado, Espacio al Cuadrado Espacio al Cuadrado Modern dressing room
Loading admin actions …

ہمارا خواب ھوتا ھے کہ جدید چھوٹے گھروں میں زیادہ آرائش اور آسائش کا سامان مہیا کیا جا سکے جب کہ کم بجٹ کی وجہ سے اور جگہ کی تنگی کا مسئلہ رہتا ھے۔

آج کے اس مضمون میں ہم ان مسائل کے حل کے لئے 13 تجاویز پیش کر رہے ہیں جن کا آپ انکار نہیں کر پائیں گے۔ کم خرچ، سادہ اور خوبصورت سٹائل کے ساتھ آپ اپنے گھر کو نہ صرف خوبصورت بنا سکتے ہیں بلکہ اس چھوٹی سی جگہ کو زیادہ  سے زیادہ استعمال میں بھی لا سکتتے ہیں۔

تو پھر آئے!! ایک نظر ان تجاویز پر ڈالتے ہیں۔

1۔ منظم، پُرکشش اور ہم آہنگ

Квартира в ЖК "Артхаус", OBJCT OBJCT Scandinavian style dressing room

ڈریسنگ روم کپڑوں ،جوتوں اور میک اپ کے سامان کو سٹور کرنے کے زمرے میں ابھر رہا ھے۔ اس میں ان چیزوں کو سٹور کرنے کے خاطر خواہ انتظامات کیے جاتے ہیں۔چاہے وہ خواب گاہ ھو یا غسل خانہ، ہر کوئی اپنے زاتی کپڑوں کو سلجھا ھوا اور خوبصورت طریقے سے کامل جگہ پر محفوظ چاہتا ھے۔

2۔ اپنی الماریوں کو اندر سے تبدیل کرنے کی ہمت کریں۔

اپنی خواب گاہ کے ڈریسنگ روم کی الماریوں کو اندر سے تبدیل کریں۔ہم اس تصویر کو آپ کے ذہن پر نقش چھوڑنے کے لئے پیش کر رہے ہیں۔ الماری کے دروازے پر خوبصورت آئینہ نصب کر کے ڈریسنگ روم کو ترتیب دیا گیا ھے۔

3..ایک خوشگوار تجربہ جس کے بعد آپ کی روزمرہ کی روٹین تبدیل ھو جائے گی۔

ہم الماری میں ایک مخصوص ترمیم کر کے اس میں بہترین خوبصورتی لا سکتے ہیں تا کہ یہ الماری صاف اور سلیقے سے نظر آئے۔ آپ اس میں دھاتی بکس استعمال کر کے اپنے ڈریسگ روم کو صاف اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔آپ ان باکس میں میک اپ کا سامان اور ضروریات کی چیزیں سنبھال کر رکھ سکتے ہیں جس سے بے برتیبی اور گندگی نہیں پھیلے گی اور آپ کا کمرہ صاف اور سلیقے سے سجا ھوا نظر آئے گا۔

4۔ جدید اور آرام دہ

پُرسکون ذوق کے ساتھ خاص کر جب ڈریسنگ روم ایک جوڑے کے کے اشتراک کے لئے بنایا گیا ھو،حقیقت میں ایک دلچسپ اور خوبصورت  اضافہ ھے۔ دھات کی بنی پلیٹ اور خوبصورت لکڑی کے اشتراک کے ساتھ یہ نمونہ ایک دلکش اور دیدہ زیب منظر پیش کر رہا ھے۔

5۔ اپنی پسند کے ڈریسنگ روم کے لئے ایک گوشہ کو تلاش کریں۔

اگر آپ کے گھر میں ایک کمرہ گودام کی صورت میں موجود ھے تو اس سے فائدہ اٹھانے کا وقت ھے ۔آپ اس میں سے ہر چیز کو نکال دیں جو آپ کے کام کی نہیں ھے۔پھر اس کمرہ کو  اپنی پسند اور مرضی کے مطابق ڈیزائن تشکیل دیں۔

اس کمرے کا سائز کوئی اہمیت نہیں رکھتا، بس آپ اس میں ڈریسنگ روم کے حوالے سے چیزیں منتخب کریں اور اسے کے ڈیزائن کو جدید اور خوبصورت شکل میں ڈھال دیں۔آپ کے لئے بہترین طرز کا ڈریسنگ روم حاضر ھے۔

6۔ ایک شیلف بنیاد پر دلچسپ الماری

کمرے کو الماری کے بغیر استعمال کرنا،اس جگہ کو منظم طور پر استعمال کرنے کے خلاف ھے،یہ ہماری تجویز ھے کہ کمرے میں چیزوں کو سٹور کرنے اور دلکش آرائش کے لئے اس میں خوبصورت درازوں پر منحصر الماری کا استعمال لازمی جزو ھے۔اس میں آئینے کا اضافہ اس کی خوب صورتی کو  بڑھانے کا بہترین ذریعہ ھے۔

7۔ چھوٹا مگر عملی اور فعال

خواب گاہ میں ڈریسنگ روم کے لئے ایک عملی اور حقیقی تجویز یہ ھے کہ آپ اس میں ایک ایسا ریک رکھ دیں جسپر آپ اپنے کپڑے لٹکا سکیں جنہیں آپ نے رات کو پہننا ھو یا اگلے دن استعمال کرنے ھوں۔ یہ ایک بہترین تجویز ھے جس سے کمرے میں بے ترتیبی پھیلے بغیر آپ اپنے کمرے کو صاف اور ستھرا رکھ سکتے ہیں۔

8۔ ری سائیکلنگ کے لئے اپیل


آپ لکڑی کے تختوں اور پلیٹ کو ری سائیکلنگ کے لئے استعمال کر سکتے ہین،جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔کپڑوں کو لٹکانے اور اچھی طرح سے سنبھالنے کے لئے ایک سٹائلش انداز میں یہ ڈیزائن مرتب کیا گیا ھے جو نہ صرف خوبصورتی پیدا کر رہا ھے بلکہ چیزوں کو سٹور کرنے کا بھی ایک جدید انداز ھے۔

9۔ کیا آپ فیشن شو کو پسند کرتے ہیں؟

یہاں پر ریک کو استعمال کرنے کی ایک اور تجویز پیش کی گئی ھے۔ آپ نے فیشن شو میں دیکھا ھو گا کہ کیسے پریڈ کے لئے تیار کیا جاتا ھے۔یہاں پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے کپڑوں کو، جوتوں اور استعمال کی چیزوں کو ترتیب سے رکھا گیا ھے۔

10۔ جدید اور خوبصورت

ڈریسنگ روم کے لئے رنگ بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں۔چاہے وہ ہلکے رنگ بھی ھوں۔ان رنگوں میں مصنوئی روشنی ان کو روشن اور منور کر رہی ھے۔اس طریقہ کار سے کمرہ روشن اور کشادہ محسوس ھوتا ھے۔

11۔ کثیر الفعال کمرے کو ڈیزائن کریں۔

کمرہ دستیاب نہیں ھے؟ اپنی الماری کو دوبارہ ترتیب نہیں دیا؟  یہاں آپ کے لئے ہمارے پاس ایک تجویز ھے۔  لانڈری اور استری کرنے کے لئے ہم ڈریسنگ روم کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کا مسئلہ حل ھو جائے گا۔ ھومی فائی کے اس مضمون کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔

12۔ شیلف،شیلف، اور بہت سی شیلفیں

شیلف کے ٹکڑے ایک بہترین انداز ھے جس سے بہت سی چیزوں کو سنبھالا جا سکتا ھے۔خاص کر جب گھر میں جگہ کی تنگی ھو اور سامان زیاداہ ھو تو شیلفوں کا استعمال ایک بہترین حل ثابت ھوتا ھے۔ لیکن کیا آپ ان شیلفوں کو ڈریسنگ روم میں رکھنے کا سوچ رہے ہیں؟ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے منظم طریقے سے شیلفوں کو ڈریسنگ روم میں فٹ کیا گیا ھے۔آپ اس میں ہینگر پر کپڑوں کو لٹکا سکتے ہیں ، درازوں میں چیزوں کو سٹور کر سکتے ہیں۔یہ ایک بہترین اور سٹائلش انداز ھے۔

13۔ ایک مختلف انداز

شیلفوں کو استعمال کرنے کا یہ ایک اور دلچسپ انداز ھے۔ اس ماڈل کی خاص بات یہ ھے کہ اس کی دیواروں کو شیلفوں میں تبدیل کر دیا گیا ھے۔ اس انداز سے آپ اس کو ڈریسنگ روم میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں،شائد آپ پہلے ہی ایسے طریقے سے اپنے کمرے میں اس دلچسپ انداز سے ڈریسنگ روم ترتیب دے رکھا ھو۔ لیکن یہ ایک واقعی دلچسپ اور خوبصورت انداز ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine