سمندری سیپ کی سی شکل والا ایک دلکش گھر

Hamna—Homify Hamna—Homify
homify
Loading admin actions …

آج ہم  ہومی فائی کی اس آئیڈیا بک میں آپ کو ایک ایسے فارم ہاؤس کا دورہ کرائیں گے جس کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ دو یونٹ پر مشتمل یہ فارم ہاؤس اپنے منفرد انداز کی وجہ سے ہر کسی کی توجہ کھینچ لیتا ہے۔ یہ فارم ہاؤس ہمارے ماہرین نے ایک فرمائش پر خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔ اس کی تیاری میں فارم ہاؤس کے مالک نے خاص دلچسپی لی ہے۔ سمندری سیپ کی سی شکل والا یہ گھر رہنے والے کو سمندر کے بادشاہوں جیسا تاثر دے گا۔

سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اس گھر کے مالک نے زیادہ تر آرائش بھی سیپیوں سے ہی کروائی ہے چاہے وہ غسل خانہ ہو، خوابگاہ ہو، چھت ہو یا فرش ہر جگہ کو سجانے کے لیے سیپیاں ہی استعمال کی گئی ہیں۔

سامنے کا منظر

سامنے سے اس گھر کو دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ اس کی بناوٹ میں زیادہ تر سفید رنگ کے پلاسٹر کا ہی استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی سیپیوں جیسی شکل آسانی سے سمجھ آ رہی ہے۔ اور دوسرے  یونٹ پر بنے گول گول دائروں کو دیکھیں یہ بھی پلاسٹر کے استعمال سے اتنے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ اس جگہ کی ایک اہم بات یہ ہے کہ باورچی خانہ ایک ہی ہے مگر غسل خانے دونوں یونٹ میں موجود ہیں۔

دلکش ترین تالاب

اب جب آپ کا فارم ہاؤس سمندری سیپ کی سی شکل کا ہے تو اس کے ساتھ کسی طرح کے پانی کی تو موجودگی لازمی ہے نا؟ اسی لیے اس خوبصورت انداز کو مکمل کرنے کے لیے ادھر یہ تالاب بھی تیار کیا گیا ہے۔ عمومی طور پر تالابوں کی شکل سے ہٹ کر اس جگہ پر مستطیل کے بجاۓ منفرد انداز کا تالاب بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس تالاب کے کناروں پر آرائش کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے پتھروں اور پلاسٹر آف پیرس کا استعمال کیا گیا ہے۔

پہلے یونٹ کی خوابگاہ

اس خوابگاہ کی آرائش میں بہت ہی زیادہ سادہ انداز استعمال کیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی آرائش سے پاک اس خوابگاہ کی ساری اشیاء سفید رنگ کی ہیں۔ ادھر ماہرین نے نچلے حصے میں باورچی خانہ اور غسل خانہ رکھا ہے جب کہ اوپری حصے میں یہ خوابگاہ تیار کی گئی ہے۔

دوسری خوابگاہ

یہ خوابگاہ دوسرے یونٹ میں واقع ہے اور اس میں موجود کھڑکی کی وجہ سے آپ دور دور تک موجود خوبصورت مناظر با آسانی دیکھ سکتے ہیں۔ اس خوابگاہ کا فرش ماہرین نے خصوصی طور پر قدرتی انداز کا بنایا ہے، ایسا لگ رہا ہے نا کہ یہ فرش کچی مٹی سے بنا ہوا ہے۔

​مکمل منظر

اس تصویر کو دیکھیں اور بتائیں، کیا یہ ایک دلکش ترین جگہ نہیں ہے؟ اس طرح کی جگہ پر جا کر آپ اپنے آپ کو کسی اور ہی دنیا میں پہنچا ہوا محسوس کریں گے۔ ڈھیر ساری قدرتی روشنی، سبزے کی وجہ سے قدرتی اور تازہ انداز، سفید رنگ کی دلکشی اور پانی کی ٹھنڈک ۔ ۔ ۔ ان کے علاوہ گرمیوں میں آپ اور کیا چاہیں گے۔ تو اگر آپ بھی اپنے لیے گرمیوں کا ایک گھر بنانا چاہتے ہیں جس میں آپ چھٹیاں آرام سے گزار سکیں تو اس گھر پہ بھی ضرور غور کریں کیونکہ یہ خوبصورتی اور دلکشی کی اعلا مثال فراہم کر رہا ہے۔

چھوٹے گھروں کے لیے تالاب۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine