دیہی طرز کے خوابگاہ کی ۱۲ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
Una casa con stile e funzionalità: Design Rustico, Opera s.r.l. Opera s.r.l. Country style bedroom
Loading admin actions …

دیہی طرز زندگی گزارنے والے اپنی الگ ہی دنیا اور مزاج رکھتے ہیں۔ ان میں سادگی کا رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ انکے گھروں کے اندر خواہ کتنا ہی قیمتی اور مہنگا سامان ہو اور کتنا ہی زیادہ ہو ایک سادگی کا رنگ جھلکتا نظر آتا ہے اور دیکھنے والا یہ محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ یہ گھر یا اسکے اندر کا سامان اور فرنیچر وغیرہ کے پیچھے ایک دیہی سوچ رکھنے والا دماغ ہے۔ اور صاحب خانہ کی پہلی ترجیح ضرورت کے ساتھ سہولیات کی تکمیل ہے، زیادہ دکھاوے کے بجائے سادہ اور پروقار طرز رہائش انکی بنیادی ترجیح ہے یہی وجہ ہے بہت سے لوگ دیہی طرز زندگی کو پسند کرتے ہیں اور اسی میں سکون اور راحت محسوس کرتے ہیں۔ اور بہت سے لوگ اپنے معمار سے کہہ کر خصوصی طور پر دیہی وضع کے خوابگاہ تعمیر کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ تو آئیے ہم آپکو دیہی طرز کے خوابگاہوں کی بارہ تصاویر دکھاتے ہیں۔

۱۔ سادگی

کشادہ کمرے میں سفید رنگوں سے سجا کر درمیانے سائز کا پلنگ برابر کی میز پر ایک خوبصرت لیمپ۔ ایک چھوٹی میز اور کھلی کھڑکی کمرے کو روشن اور ہوادار بنا رہی ہے۔

۲۔ اپنائیت

لکڑی کا پلنگ برابر میں درازوں والی الماری ضرورت کے لئے استعمال ہونے والی لکڑی کی سیڑھی اور فرش پر بچھی ہوئی پرانی طرز کی دری ایک سادہ گھرانے کے خوابگاہ کا بہترین منظر۔

۳۔ نفاست

سفید دیواروں سے سجا کمرہ جس میں مناسب سائز کا پلنگ جس پر بچھا پھولدار کمبل ایک مختلف خانے والی میز اور ایک فرج جس کے اوپر ہرے پتوں سے سجا گملہ گھر والوں کے علاوہ کسی مہمان کے لئے بھی بہترین خوابگاہ ہوسکتا ہے۔

۴۔ دلکش انداز

لکڑی کا پلنگ جس پر سفید رنگ سفید دیواروں سے ملتا جلتا اور سرہانے ایک اچھی تصویر برابر میں چھوٹی میز جس پر فون اور آنکھوں کو تراوٹ دینے کے لئے ایک پھولوں سے مرصع گلدان کشادہ خوابگاہ کی تکمیل کی گئی ہے۔

۵۔ تازگی بھرا

لکڑی کے رنگ سے ملا کر دروازے کے ساتھ اسی رنگ کا پلنگ اور کتھئی رنگ کے فرش پر سرمئی رنگ کی دری بچھا کر کونے میں ایک میز جس پر ایک اچھی فریم اور ہلکا پھلکا سامان اور چھوٹے گملے کھلے دروازے سے آتی ہوا اور روشنی اچھی نیند کی ضمانت ہے۔

۶۔ قدامت

سادہ اونچا پلنگ اور برابر میں ایک اونچی میز نما الماری جوکہ کتھئی لکڑی کے رنگ جیسی ہے دیوار پر شیشے کی فریم اور کچھ تصاویر اور سیمنٹ کا بنا ہوا سادہ فرش اور بکھری ہوئی کتابیں کسی پڑھے لکھے کے کمرے کی وضع دے رہا ہے۔

۷۔ منفرد

سیاہ رنگ سے بنا ہوا وسیع پلنگ جس کے سرہانے کے پیچھے لکڑی سے بنائی گئی دیوار اور پلنگ کے برابر میں بنی میز پر لگے روشن لیمپ اور کونے میں بنی لکڑی کے تنے میں لگی سوکھی ٹہنیاں اور دیوار پر لگی فریم اور لکڑی کا سادہ بنا ہوا دروازہ صاحب خانہ کے مزاج کا آئینہ دار خوابگاہ۔

۸۔ پروقار

لکڑی سے ڈیزائن کی گئی چھت اور پتھریلی طرز کی دیواروں کے ساتھ سیاہ اور سفید رنگ کے امتزاج سے بنا ہوا فرش اور اس پر رکھا کھلا پلنگ اور دو بندوں کے بئیٹھنے کی گنجائش والا سیاہ صوفہ اور کھلی روشن اور ہوادار کھڑکی صاحب خانہ کی مزاج کی عکاسی کرتا کمرہ۔

۹۔ شاندار

لکڑی کے رنگوں پر سفید لکڑی سے بنائی ہوئی چھت اور پتھریلی دیواروں کے ساتھ گولائی کی شکل کا پلنگ اور اسکے ساتھ سفید ماربل کے فرش پر فاصلے سے بچھے ہوئے غالیچے دیوارون پر آویزاں ایل سی ڈی اور باریک گرل والی کھڑکی کسی صاحب ذوق کی پسند کا کمرہ لگ لگ رہا ہے۔

۱۰۔ رنگین

سفید دیواروں، دروازوں اور پردوں سے مزین یہ کمرہ جس میں اونچا دیہی طرز کا پلنگ بچھا ہوا ہے۔ اسکے سرہانے دیوار پر بنی پھول پتیاں صاحب خانہ کے خوش مزاج ہونے کی دلیل ہے اور اطراف میں رکھے میز پر نیچے گملے اور روشنیاں وغیرہ دیکھنے والے پر اچھے اثرات پیدا کر رہی ہیں۔

۱۱۔ باکمال

لکڑی سے سجی مکمل کمرے مین سجا ہوا بڑا اور چوڑا دیہی طرز کا اونچا پلنگ جس پر کتھئی رنگ کا کمبل خوبصورت تاثر دے رہا ہے اور گہرے کتھئی رنگ کے پس منظر مین سفید اور زرد روشنی کمرے کو خوابناک بنا رہی ہے۔

۱۲۔ روشن

ڈھلان والی چھت لکڑی کے رنگ والی دو چھتی ایک نیا تاثر دے رہی ہے۔ اس پر ڈبل گدے والا پلنگ جس کے سرہانے ہانڈی نما آرائشی برتن سجائے گئے ہیں اور چھت سے آتی دودھیا بلبوں کی روشنی اس کمرے کو پرسکون خوابگاہ بنا رہی ہے۔

خوابگاہوں کے دلچسپ آئیڈیاز جاننے کے لئے پڑھیں:۷ خوبصورت کھڑکیاں، تازگی سے بھرپور خوابگاہ کا راز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine