گھر میں بہتر روشنی کے انتظام کے لئے ضروری ہدایات کے ساتھ چند مقبول تجاویز

usranaz usranaz
homify Asian style walls & floors
Loading admin actions …

کسی بھی گھر  میں لائٹوں اور روشنی کا انتظام اس کی کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔ گھر میں آنے والے زائرین اور رشتہ داروں کے سامنے گھر کی خوبصورتی اور دلکشی کی دھاک بٹھانے کے لئے  دلکش بتیوں کا انتخاب گھر کی تزئین و آرائش میں مدد کرتا ھے۔ لیکن یہ تمام تر آپ کے بتیوں کے سٹائل کے انتخاب پر منحصر ھے۔

گھر کی تزئین و آرائش کے لئے دلکش بتیوں کا انتخاب ایک مشکل اور چیلنجنگ کام ھو سکتا ھے۔ لیکن آج کے ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کی اس مشکل کا حل بتانے اور دلکش سٹائلش بتیوں کے انتخاب میں مدد کرنے کے لئے چند مقبول اور جدید ڈیزائنوں کی لائٹس لے کے آرہے ہیں جن سے آپ کو اپنے گھر کو روشن کرنے کے ساتھ جدید اور دلکش ڈیزائن منتخب کرنے میں مدد ملے گی۔

اس مضمون میں لٹکانے والی بتیوں سے لے کر عام بتیوں تک، یہاں پر گھر یا اپارٹمبٹ کے مطابق بہت سی روشنیوں کے انتخاب موجود ہیں۔ اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو نیچے مزید پڑھیں اور اپنے گھر کو اعتماد کے ساتھ بہتر بنائیں۔

1۔ شام کے وقت صحن اور باغ میں بیٹھ کر قدرتی ماحول سے لطف اندوز ھونے کے لئے یہاں پر پودوں کی شکل جیسا دلکش لائٹس کا انتظام

2۔ چھت میں مزین گول ڈیزائن کی بتیوں کا دلکش اور منفرد انداز

3۔ جدید طرز پر دیواروں کو روشن کرنے کا خوبصورت انداز

4۔ باغ میں پودوں کے ساتھ دیوار کو منور کرنے کا منفرد انداز

5۔ راہداری کو منور رکھنے کے لئے چھت میں نصب لائٹوں کا سلسلہ وار ڈیزائن

6۔ چھت میں نصب روشنیوں کے ساتھ لٹکنے والے دلکش بلب۔ ایک خوبصورت سٹائل

7۔ براہِ راست قدرتی روشنی حاصل کرنے کے لئے چھت میں بڑی کھڑکیوں کا منفرد انداز

8۔ سیڑھیوں کو منور کرنے کے لئے اس کے سٹیپ پر لائٹوں کا دلکش اور جدید سٹائل

9۔ کمرے میں قدرتی روشنی فراہم کرنے اور اسے ترو تازہ رکھنے کے لئے روشن دان کا انتظام کریں۔

10۔ باورچی خانہ میں تاریک گوشوں کو منور کرنے کے لئے الماریوں کے نیچے روشنی کا مناسب بندوبست کریں۔

11۔ باورچی خانہ میں کھانا پکانے کے دوران چولہے کے عین اوپر روشنی فراہم کرنے کا دلکش اور جدید انتظام

12۔ باورچی خانہ کے کاؤنٹر کو روشن رکھنے کے لئے روشنی فراہم کرنے کا دلکش سٹائل

13۔ باورچی خانہ میں مناسب روشنی کے لئے شیلفوں کو جدید انداز میں منور رکھیں۔

14۔ غسل خانہ میں برقی لائٹس کے علاوہ قدرتی روشنی کے لئے کھڑکیوں اور روشن دان کا بھی ضرور انتظام کریں۔

15۔ غسل خانہ میں مناسب روشنی کے لئے اسکی شیلفوں میں نصب خوبصورت بتیوں کا انتخاب کریں

16۔ غسل خانہ میں لٹکتے دلکش بلبوں کا خوبصورت انداز

17۔ غسل خانی کے ماحول کو افسانوی بنانے کے لئے نیلے رنگ کی روشنیوں کا دلکش انتخاب

18۔ خواب گاہ کو پُرسکون اور آرام دہ بنانے کے لئے اس میں ہلکی روشنیوں کا انتخاب کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine