شاور کے 25 شاندار آئیڈیاز

M Usman M Usman
Badezimmer, Immobilienphoto.com Immobilienphoto.com Modern bathroom
Loading admin actions …

چھوٹا غسل خانہ ہو یا بڑا لگژری قسم کا بڑا غسل خانہ شاور سب کا ایک لازمی جزو ہوتا ہے۔ اور یہ آپ جانتے ہیں کہ شاور کا کوئی ایک ڈیزائن نہیں ہے لہذا ہم لا رہے ہیں 25 قسم کے منفرد شاور ڈیزائن جو نہ صرف آپ کو شاور کے متعلق نئی سوچ دیں گے بلکہ ان کو دیکھ کر آپ اپنے شاور میں بھی بہتری لا سکتے ہیں۔

1۔ پتھر کی دیوار کی ساتھ لگا شاور

تینوں سمتوں میں پھیلے قدرتی پتھروں کی اس دیوار کیساتھ لگا شاور ایک منفرد ڈیزائن ہے، نہانے کیلئے یہ بہترین جگہ ہے۔

2۔ فیشنی روشنیاں

اس شاور کی چھت اور دیواروں کو بُھورے ماربل سے ڈھانپ دیا گیا ہے، اس رنگ سے ملانے کیلئے آپ گل یاس جیسی روشنیاں لگا سکتے ہیں، ایک شاور کیلئے کیا آئیڈیا ہے! واؤ

3۔ شیش محل جیسا شاور

ایک شو روم کی طرح اس غسل خانے میں بھی آپ چاروں سمتوں میں دیکھ سکتے ہیں، پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کے بعد اب آپ چھت کی اونچائی تک بھی شاور لگا سکتے ہیں جو پہلے ممکن نہ تھا۔

4۔ پُرکشش قدرتی پتھر

سفید قدرتی پتھر خاکستری سنگ مرمر کیساتھ مل کر اس شاور نہایت پُرکشش بناتا ہے، درمیان میں لگے بینچ پر بیٹھ کر آپ اس جگہ سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔

5۔ قدرتی پتھر سے بنی شاور کی جگہ

اگر آپ کا شاور چھوٹا ہے تو صرف اس کا فرش بھی قدرتی پتھر سے بنا سکتے ہیں، مجموعی طور پر یہ ڈیزائن متاثرکن ہے۔

6۔ ایکسٹرا لارج شاور

اس غسل خانے میں شاور کیلئے کافی جگہ موجود ہے جو پوری دیوار کیساتھ پھیلی ہوئی ہے، دیوار پر لگی چھوٹی چھوٹی ٹائلیں اس جگہ کو باقی کمرے سے الگ کرتی ہیں۔

7۔ سیڑھی کے نیچے شاور

غسل خانے کے ماہرین اس جگہ شاور بنانے پر داد کے مستحق ہیں، سیڑھی کے نیچے شاور کو بہت آسانی سے فٹ کیا گیا ہے، جگہ کا اس سے بہتر استعمال مشکل ہے،

8۔ شاور کی دیوار میں موجود طاق

اگر آپ غسل خانے میں سامان کیلئے چھوٹی دھاتی ٹوکریاں نہیں رکھنا چاہتے تو دیوار میں اس طرح طاق بنوانا بہترین چوائس ہے، اس طرح نہ صرف آپکی استعمال کی اشیا محفوظ رہیں گی بلکہ آپ اس میں بلب لگاتے ہوئے روشن بھی کر سکتے ہیں۔

9۔ شاور کو سجانے کے آئیڈیاز

اس شاور میں ایک خاصے لمبے طاق دیکھا جا سکتا ہے، اس میں لگا شیشہ اس شاور کی جگہ کو قدرے زیادہ ظاہر کرتا ہے، جس سے یہ شاور اور بھی حسین نظر آ رہا ہے۔

10۔ سر سے لیکر پاؤں تک قدرتی پتھر

پانی، روشنی اور قدرتی پتھر مل کر اس جگہ کو افسانوی بنا دیتے ہیں، ممکنہ طور اس چیز کیلئے یہ جگہ کافی نہیں ہے مگر روشنی کا یہ آئیڈیا ایک چھوٹے غسل خانے میں بھی استعمال ہو سکتا ہے۔

11۔ سُچی ٹائلوں کا استعمال

اس شاور کی خوبصورتی بڑی سُچی ٹائلوں کا استعمال ہے، بھورے سے کوپر تک پھیلی رنگوں کی بہار اس جگہ کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہے۔

12۔ چلتے پھرتے شاور لیں

جدید انداز کی پانی کی نکاسی اس شاور کی کامیابی کی وجہ ہے، دائیں سے بائیں آتی پانی کی پھوار نہانے کے اس عمل کو اور بھی خوبصورت بنا دیتی ہے۔

13۔ گولائی میں بنا شاور

گولائی میں بنے پردوں کے بعد اب پیش ہے گولائی میں بنا شاور، خاص طور پر چھوٹے غسل خانوں کیلئے یہ نہایت موزوں ہے اسکے بعد آپ کا ایک سینٹی میٹر بھی ضائع نہیں ہوگا۔

14۔ ڈسکو انداز کا شاور

شیشے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے بنی یہ ٹائلیں اس شاور کو چار چاند لگاتی ہیں، مختلف انداز کے رنگ اس جگہ کو اور بھی دلکش بناتے ہیں۔

15۔ کنکریٹ کا جدید ڈیزائن

چھ سمتوں میں بنی فرش کی ٹائلیں اس غسل خانے کو نیا انداز دیتے ہوئے اندر شاور تک لے جاتی ہیں۔ کنکریٹ سے بنی دیوار لکڑی کے فرنیچر سے مل کر دلچسپ تخیلاتی منظر بنا دیتی ہے۔

16۔ مختلف انداز سے جدا ہوتا شاور

نصف دیوار اور شیشہ اس شاور کو باقی غسل خانے سے جدا کرتے ہیں، درحقیقت پورا غسل خانہ ہی نئے انداز کا ہے، سٹائلش کالے اور سفید رنگ کو سبز مل کر اور بھی نمایاں کر رہا ہے

17۔ شاور کی رنگین دیوار

چلتے پھرتے شاور کی ایک اور مثال، شاور کے ساتھ موجود دیوار کو نہ صرف سُچی ٹائلوں سے سجایا گیا ہے بلکہ واٹر پروف سُرخ رنگ کا وال پیپر بھی نہانے والے کو نئی امنگ دیتا ہے۔

18۔ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے بنی ٹائلیں

شاور کی دیوار کا یہ ڈیزائن اس غسل خانے کو خوبصورت بنانے میں مددگار ہے اس دیوار کے ذریعے اس جگہ کو منفرد انداز دیا جا سکتا ہے۔ رنگوں کی بہار لئے یہ ٹائلیں کیسی ہیں؟ یہ سادہ سا آئیڈیا کس قدر دلکش ہے۔

19۔ کونے میں بنا شاور

شاور کو ایک کونے میں لگا کر آپ جگہ کا بہتر سے بہتر استعمال کر سکتے ہیں، جس طرح یہاں بینچ بنا کر کیا گیا ہے۔ یہاں بیٹھ کر ٹھنڈے گرم پانی سے لطف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

20۔ چھت کے برابر لگا شاور

چھت کے برابر شاور لگانے کا رواج تقریباً ختم ہو چکا ہے، اس طریقے میں پانی کا بہاؤ اور اخراج نہایت آسان ہے اسلئے چاہے یہ شاور کمرے کے درمیان میں بھی ہو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

21۔ ٹائلوں کے ڈیزائن

ٹائلوں کے سادے مگر ترتیب وار ڈیزائن سے آپ کچھ بنا سکتے ہیں، اس مثال میں پتلی مگر مستطیلی ٹائلیں سفید شفاف دیوار میں نمایاں نظر آ رہی ہیں۔

22۔ بھاری بھر کم ڈیزائن

اس غسل خانے میں شاور کو پہلی نظر میں دیکھنا مشکل ہے، یہاں شیشے کی دیوار موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے شاور کی جگہ کا اندازہ فرش سے لگایا جا سکتا ہے۔

23۔ چھت کے نیچے لگا شاور

ایک ترچھے چھت کیلئے یہ غسل خانہ بہترین حل ہے۔ اس جگہ کو چھت تک اونچی دیوار کے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں حصوں کو طاق جیسی روشنیوں اور چھوٹی خاکستری رنگ کی ٹائلوں کے ذریعے سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیوار میں بنا طاق سجاوٹ کے کام بھی آ سکتا ہے۔

24۔ دو دو شاور

اگر آپ کے پاس بڑا غسل خانہ ہے تو آپ آرام سے دو شاور لگا سکتے ہیں۔ دائیں اور بائیں ایک دوسرے سے دور یہ شاور بہترین ہیں۔ اس طرح ایک دوسرے کیساتھ جگہ اور وقت کے جھگڑے بھی ختم ہو جائیں گے۔

25۔ کچھ نیا کیجئے

اس شاور میں دیوار فن کا ایک نمونہ نظر آرہی ہے جبکہ قدرتی پتھر سے بنا فرش اس شاور کے ڈیزائن کو متوازن بناتا ہے، نہ زیادہ شوخ نہ زیادہ سادہ۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine