بڑے دالان اور ھال کے لئے ہلکے رنگوں کے 10 دلکش انداز

usranaz usranaz
Casa Knittel, 360arquitetura 360arquitetura Minimalist living room
Loading admin actions …

ہم اپنی خواب گاہ میں سجاوٹ کے عنصر کو زیادہ اجازت نہیں دے سکتے کیوں کہ اس میں خطرات پوشیدہ ھوتے ہیں جب کہ اپنے دالان یا رہائشی کمرہ میں ہم اپنی من پسند کی سجاوٹ اور آرائش کا سامان رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اس بات کو یاد رکھیں کہ کم اورمناسب آرائش بہت ساری جگہ کو بچاتی ہیں اور ہمارے کمرے کو کھلا اور روشن بناتی ہیں۔

جب بھی ہم اپنے کمرہ یا گھر کو سجانے لگتے ہیں تو بہت سارے سوالات جنم لیتے ہیں کہ ہمارے کمرے کی دیوار کیسی ھونی چاہیئے؟ اس کا فرش کا ڈیزائن کیا ھو؟ اس کا فرنیچر کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ اس کے رنگ و روغن کے لئے کون سا رنگ موزوں رہے گا وغیرہ وغیرہ۔ آپ اپنے گھر کی سجاوٹ کے عمل کو شروع کرنے سے پہلے ایک فہرست بنا لیں جس میں اس کا فرنیچر،فرش، چھت ،آرائش کا سامان اور رنگ و روغن کا انتخاب کر لیں۔ 

آج کے ھومیفائی کے اس مضمون میں ہم آپ کو ایسی تجاویز بتائیں گے جس سے آپ اپنے کمرے کے لئے دلکش رنگ و روغن کے انتخاب کر سکیں گے۔

آیئے ! ایک نظر ان تجا ویز پر ڈالتے ہیں۔

1۔ بڑے کمرے کے لئے

وسیع اور بڑی جگہوں کے لئے رنگ کے انتخاب کے لئے خصوصی توجہ اور احتیاط کی ضرورت ھوتی ھے۔ جیسے شادی ھال میں ،بڑے ھوٹل یا ریسٹورنٹ میں جہاں بڑے ھال استعمال ھوتے ہیں۔ ایسی جگہوں کے روغن کے لئے ہلکے اور دلکش رنگوں کا انتخاب کرنا چاہئے۔ اس مقصد کے لئے خاکستری رنگ ایک دلکش اور قابلِ ستائش انتخاب ھو سکتا ھے۔

2. خاکستری رنگ ہمیشہ سٹائل برقرار رکھتا ھے

خاکستری رنگ کے ساتھ سجاوٹ کا ایک اور فائیدہ یہ ھے کہ اس کا سٹائل ذیادہ عرصہ تک برقرار رہتا ھے۔ یہ چیزوں کو روشن رکھتا ھے اور انہیں خوبصورت دکھانے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔ کمرے کی پینٹنگز، اس کا فرنیچر اس کی آرائشی اشیاء اس خاکستری رنگ کے ساتھ نہائت دلکش منظر پیش کرتا ھے

3۔ روشنیوں کے ساتھ

جب ہمارے کمرے میں قدرتی روشنی کے داخلے کا مناسب نظام موجود نہ ھو تو آپ کو اس کے متبادل انتظام کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ ہمارا مشورہ یہ ھے کہ آپ اس کمرے میں تیز روشنیوں کا انتظام کریں مزید اس کے ساتھ کمرے میں ہلکا خاکستری رنگ ان روشنیوں کو اُبھارنے میں مدد کرتا ھے۔

4۔ گہرا براؤن، تقریبا بھورا رنگ

جب ہمارے کمرے میں قدرتی روشنی کا نظام موثر ھوتا ھے تو ہم اس کے رنگوں میں ہلکے رنگوں کی بجائے شوخ رنگوں کو شامل کر سکتے ہیں۔ قدرتی روشنی کی فراوانی ہمیں تیز رنگوں کو استعمال کرنے کی اجازت دیتی ھے۔ اس لئے ہم اس میں فرنیچر اور آرائشی اشیاء کے رنگوں کے مطابق گہرا براؤن اور بھورا رنگ منتخب کر سکتے ہیں۔

5۔ خوب صورت اور پیارا گھر

ہلکے رنگوں کے ساتھ دیوار اور فرنیچر میں مطابقت قائم رکھنا حقیقت میں ایک بڑی کامیابی ھے۔ دیواروں کے ہلکے رنگ اور اس کے ساتھ فرنیچر کے رنگوں کا ایک جیسا ھونا کمرے میں دلکشی اور خوب صورتی پیدا کرتا ھے۔ اس کے ساتھ کمرے میں لگی تصویروں اور پینٹنگز کا رنگ بھی کمرے کے ان ہلکے رنگوں کے ساتھ ہم مزاج ھونا کمرے کی خوبصورتی اور دلکشی میں چار چاند لگا دیتا ھے۔ جس سے ہمارا گھر خوب صورت اور پیارا بن جاتا ھے۔

6۔ کلاسک انداز

سجاوٹ کے اس انداز میں بصری توازن کو برقرار رکھتے ھوئے سفید اور بھورے رنگ کو باہم ملا گیا ھے،ہماری پچھلے تجربے کو سامنے رکھتے ھوئے اس جگہ میں سفید اور بھورے رنگ کو استعمال میں لا کر کمرے کو پُر رونق اور دلکش بنایا گیا ہے۔ اس جگہ میں سفید رنگ نے کمرے کی دیواروں کو مکمل طور پر اپنے حصار میں قید کر رکھا ھے جس سے کمرہ روشن اور خوب صورت منظر پیش کر رہا ھے۔

7۔ فنَ تعمیر کے ماہر بھی ہلکے رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں

ہم دیکھ چکے ہیں کہ ہلکے رنگ خاص طور پر سجاوٹ کے لئے چھوٹی جگہوں اور بڑی جگہوں دونوں کے لئے موزوں ثابت ھوئے ہیں۔اس میں راز کی بات یہ ھے کہ دونوں چھوٹی جگہوں اور بڑی جگہوں کے لئے ان ہلکے رنگوں کو کیسے استعمال میں لانا ھے۔ دوسری طرف اس ڈیزائن میں فنِ تعمیر کے ماہر نے ہلکے رنگوں کے حصار کو توڑتے ھوئے اس میں گہرے بھورے رنگ کی سیڑھی استعمال کی ھے جس سے ہلکے رنگوں کے ساتھ شوخ رنگ کا امتزاج کیا گیا ھے۔

8۔ روشنی سے مزین کمرہ

ہمارے کمرے میں موجود بڑی کھڑکی ہلکے رنگوں کے انتخاب میں بہانہ نہیں ھونا چاہئے۔ اس سے کمرے میں روشنی کا بہتر نظام قائم ھوتا ھے ۔اس تیز روشنی میں ہلکے رنگوں کے انتخاب کے لئے خصوصی احتیاط کرنی چاہئے، کمرے کا فرنیچر اس کا قالین اور دیواروں پر رنگ نہائت اہمیت رکھتے ہیں۔ ہلکے رنگوں کی مدد اس بڑے دالان میں خوب صورتی اور دلکشی پیدا ھوتی ھے۔

9۔ خوبصورتی کے رنگ

کمرے کے ماحول میں معیار، دلکشی اور نفاست کو حاصل کرنے کے لئے ہلکے رنگوں کے ساتھ بھورے رنگ کو ترجیح دیں۔ اس کے علاوہ کمرے کے ماحول کو اجاگر کرنے کے لئے ہلکے رنگوں کے ساتھ شوخ رنگوں کو بھی ترغیب دیں۔ جیسا کہ دیوار پر سیاہ رنگ کی الماری، لیمپ کے لئے تیز سنہرے رنگ کا انتخاب اور قالین کے لئے بھورے رنگ کا انتخاب ایک دلکش اور خوب صورت رنگوں کا حسین امتزاج ثابت ھوتا ھے۔

10۔ فرش کا دلکش انداز

اپنے بڑے ھال اور دالان کے فرش پر خصوصی توجہ دیں۔ اس کے ڈیزائن اور رنگ کے انتخاب اپنی پسند کے مطابق کریں۔ رہائشی کمرہ کے فرش کے لئے ہم آپ کو لکڑی کے فرش کا مشورہ دیں گے۔ لکڑی کا قدرتی بھورا رنگ اس کی دلکشی اور خوب صورتی میں اضافہ کرتا ے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine