عمارت کی بحالی اور تزئین وآرائش

Namra Farman Namra Farman
‘Rehbailitacion edificio en Gracia’, lluiscorbellajordi lluiscorbellajordi Modern living room
Loading admin actions …

عمارت کی بحالی بلاشبہ ایک محنت طلب اور مشکل کام ہے۔ مگر اس کے نتائج اس قدر حیرانکن اور حوصلہ افزا ہیں کہ آپ کو اپنے انتخاب پر فخر ہوتا ہے۔کسی بھی عمارت کی بحالی کے لیے آپ کو ایک تفصیلی پلان کی ضرورت ہوتی ہےتاکہ کام اچھے سے اور بر وقت کیا جا سکے۔ ہمارے ہومیفائی کے ماہرین اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں اور آپ ان سے بھی اس سلسلے میں مدد لے سکتے ہیں ایک ایکسپرٹ آپ کو بتا سکتا ہے کہ کس جگہ کو کیسے رینوویٹ کیا جا سکتا ہے۔چانکہ وہ اس کام کا ماہر ہوتا ہے تو وہ آپ کی جگہ کا جائزہ لے کر بہترین منصوبی بندی کے ساتھ تمام تر آپشن مد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کرتا ہے۔آج ہم نے ھومیفائی کے پراجیکٹس میں سے ایک بحالی کے پراجیکٹ کا انتخاب کیا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ماہرین نے کس قدر مہارت کے ساتھ اس عمارت کو ایک عالیشان اور آرام دہ گھر میں تبدیل کیا ہے۔ گھر کے تمام حصے ایک مرکزی ہال کے ساتھ ملحق اور اوپن ہیں اور بہترین لگ رہے ہیں۔ آئیے اس بحالی کے پراجیکٹ کا مرحلہ وار جائزہ لیتے ہیں۔

​۱۔ سفید کے ساتھ کھلا اور روشن

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ایک کھلی عمارت ہے جس کے اطراف میں کھڑکیاں ہونے کے باعث روشنی کی وافر مقدار موجود ہے۔ اور سفید رنگ اس کے سائز کو اور ابھار رہا ہے۔یہ واضح ہے کہ گھر کا ہر حصہ اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ ہر جگی دوسری جگہوں کے ساتھ ملحق ہے اور یہ اسے ایک منفرد انداز دے رہا ہے۔گھر کے لیے سفید کو مین کلر چنا گیا ہے جو ہمیں ہر جانب نظر آرہا ہے اور اسے ایک پینٹ ہاؤس کی لک دے رہا ہے۔ ہر نیا آنے والا شخص عمارت کے دروازے پر کھڑا ہو کر باآسانی تمام گھر کا جائزہ لےکر مرعوب ہو سکتا ہے۔

​سٹڈی کا ایریا

اوپری حصہ میں گیلری کو سٹڈی کے ایریا کے طور پر وقف کیا گیا ہے۔ اس گزرگاہ کو الماری اور کتابوں کے زیعے منفرد حیثیت دی گئی ہے۔کتابوں کی بہترین ترتیب بھی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہےاور کتابوں کے شوقین افراد کے لیے ان کی پسندیدہ تمام کتب ایک ہی جگہ دستیاب ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ اس کے پاس سے گزرتے ہوئے آسانی سے اس میں کتابیں رکھ اور نکال سکتے ہیں۔ یہ نفاست اور ذوق میں اپنی مثال آپ ہے۔ گیلری کے ساتھ عمارت کے آرکیٹیکچر کا امتزاج دیدہ زیب ہے۔

​پرانا اسٹائل

عمارت کی رینوویشن میں جدید انداز کے ساتھ پرانا سٹائل بھی برقرار رکھا گیا ہے۔جیسے کہ دیواروں کا پرانا انداز جس میں دیواریں پلستر کے بغیر ہیں اس کے علاوہ یہاں پانی کے پائپس بھی نظر آرہے ہیں جو ایک منفرد انداز میں اس عمارت کی سجاوٹ میں اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ دیواریں کسی تاریخی قلعے کی عمارت سے میل کھاتی ہیں۔اس کے علاوہ اگر ہم لائٹنگ پر نظر دوڑائیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ اس عمارت کی لائٹنگ میں بھی پرانے سٹائل کو برقرار رکھا گیا ہے جیسا کہ یہ لٹکتے ہوئے لیمپ نما بلب جو کہ تمام لونگ روم کے ایریا میں موجود ہیں اور پرانی دہائی کی یاد کو تازہ کرتے ہیں۔ لکڑی کے بیم اور پلر بھی شاندار ہیں۔

​باغ کے نظارے

باہری حصہ ایک خوبصورت باغ پر مشتمل ہے۔ جو کہ بلاشبہ حسین ہے۔ اس باغ کی سجاوٹ جدید انداز سے کی گئی ہے۔ اور اسکی خوبصورتی کے احساس کو عمارت کے اندر اجاگرکرنے کے لیے اس میں بہت بڑی کھڑکیاں نصب کی گئی ہیں جو اس عمارت کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہیں ۔ باہر کا نظارہ ہر موسم میں اندرونی حصے کو ایک زبردست بیک گراؤنڈ فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ سرد موسم میں باہر موجود کرسیوں پر سن باتھ بھی لیا جا سکتا ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں اس باغ کا نظارہ بلاشبہ بہترین اور دیدہ زیب ہے۔

​کچن

اس عمارت کا کچن ایک الگ شان رکھتا ہے ۔ روایتی کچن کے انداز سے بلکل مختلف اپنی ایک پہچان برقرار رکھتے ہوئے دیوار کے ساتھ باہری حصہ سے شروع ہو کر اندر تک آتا ہے۔ کچن کے تمام لوازمات جیسے کہ چولہا ، سنک ، سٹینڈ وغیرہ سب ایک ہی لائن میں آگے پیچھے ارینج کر دیئے گئے ہیں۔ تمام برتن بڑے اور منفرد ڈیزائن کی حامل الماری درازوں میں رکھے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگے اپلائنسز جیسے کہ ٹوسٹر کو سجاوٹ کے طور رکھا گیا ہے۔ اس کچن کی چھت بھی منفرد نوعیت کی ہے چنٹینر کے نچلے ھصی نے اس کچن کو ایک بحری جہاز کے کچن کا احساس دیا ہے۔ 

​کھانے کا کمرہ

اس گھر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام حصے ایک بڑے ہال میں سمو دیئے گئے ہیں جیسے کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کھانے کا کمرہ کچن اور لونگ روم سے بغیر کسی باؤنڈری کے ملحق ہے۔ اس کے ایک جانب دیوار میں پیوستہ فرج زبردست لگ رہا ہے تو کھانا کھانے کے لیے یہاں موجود ٹیبل اور کرسیان بھی کسی سے کم نہیں ۔ اس کی سجاوٹ کے دوران بھی سفید رنگ کے تھیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ کرسیوں کو اسٹائلش جبکہ ٹیبل کو سادہ رکھا گیا ہے۔

​لونگ روم

کچن اور کھانے کے کمرہ سے ملحقہ لونگ روم بھی اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے ۔ سفید تھیم کے مطابق صوفے اپنی الگ بہار دکھا رہے ہیں۔ اس حصہ کے وسط میں شیشے کا ٹیبل اپنی بہار دکھا رہا ہے۔ اور تمام کمرے سے توجہ اپنی طرف مرکوز کرواتا ہے۔ لونگ روم کی سجاوٹ اس عمارت کا ایک خاص پہلو ہے جو روایتی سٹائل سے بالکل ہٹ کر ہے۔ دیواروں کے ساتھ موجود سفنگ بورڈز جو کہ اس گھر کے سمندرکے قریب ہونے کا پتا دے رہے ہیں۔ اس سب کے علاوہ لونگ روم کے ساتھ لٹکتا جھولا بھی منفرد لگ رہا ہے جس کا رنگ تمام چیزوں سے مختلف مگر ہم آہنگ لگ رہا ہے اور اس کا سٹائل بھی جدید اور جداگانہ ہے۔

​بیڈروم

اس عمارت میں سب سے بہترین انداز بیڈروم کے لیے اپنایا گیا ہے اور زبردست طریقہ سے اس کے چھوٹے رقبہ کو ابھارا گیا ہے۔یہ بیڈروم ایک کنٹینر پر مشتمل ہے۔ آپ یقیناََ حیران ہونگے کہ یہ کیسے ممکن میں ہے ۔ مگر در حقیقت اس کنٹینر کو عمارت کے اندر اس حصہ میں سمو دیا گیا ہے۔اور پھر اسے ایک بہترین اور لاجواب قسم کے بیڈروم کی شکل دی گئی ہے۔ بیڈروم  بھی سفید الماریوں پر مشتمل ہے جن کو کنٹینر کی دیوار کے ساتھ بنایا گیا ہے۔سجاوٹ کے لیے مختلف پینٹنگز کا استعمال بھی عقلمندی کے ساتھ کیا گیا ہے۔بیڈروم کے ساتھ اٹیچ باتھ روم بھی زبردست ہے جو کہ نفاست کا اعلی نمونہ ہے اس کی دیواریں شیشے کی ہیں اور یہاں بھی سفید رنگ کا غلبہ ہے۔ باتھ ٹب ، شاور، بیسن غرض ہر چیز سفید رنگ کی ہے۔

​سیڑھیاں

اوپری منزل پر جانے کے لیے عمارت میں موجود سیڑھیاں استعمال کی گئی ہیں اور ماربل کے فرش کے ذریعے ان کو ابھارا گیا ہےاور یہ بہترین لگ رہی ہیں۔ان کے پرانے سٹائل کو برقرار رکھ گیا ہے۔ یہ بل کھاتی سیڑھیاں کسی بحری جہاز کی سیڑھیوں کی طرح لگ رہی ہیں۔ایک گیلری میں موجود یہ سیڑھیاں جو کہ سفید دروازوں کے  ذریعے دیگرحصوں کو جوڑتی ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine