فرش کی صفائی کے ۵ دلچسپ اور آسان طریقے

Shahtaj Shahtaj
homify Floors Engineered Wood Transparent
Loading admin actions …

گھر کے اندر داخل ہوتے ہی سب سے پہلی نظر گھر کے فرش پر جاتی ہے چاہے وہ کتنا ہی پر تعیش اور جدید گھر یہ کیوں نہ ہو اور اس کی حالت آنے والے پر کھل جاتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مہنگے پتھروں، ماربل یا کسی ایسے ہی کسی ٹائل سے فرش بنوا کر چھوڑ دیں کہ لوگ متاثر ہونگے، نہیں! آپ کی یہ سوچ غلط ہے۔ فرش چاہے سادہ سیمنٹ یا سستے پتھروں کا بنوا ہوا ہی کیوں نہ ہو اس کی جب تک باقاعدہ مسلسل صفائی نہیں ہوگی گھر کی خوبصورتی کم ہوتی جائیگی۔ ایک اچھا نظر آنے والا صاف ستھرا فرش آنے والوں کو بے حد متاثر کرتا ہے ۔

آج ہم آپ کو گھر کے اہم حصے یعنی فرش کی صٖائی کے مختلف طریقے سے آگاہ کرتے ہیں۔

۱۔ کوڑا صاف کرنا

گھر کے کسی حصے میں آپ کو اگر کوڑ ا نظر آئے تو اسے فوراََ اٹھانے کی عادت ڈال لیں تا کہ اس سے بھی فرش صاف نظر آئے، کیونکہ کوڑا کسی بھی طرح کا ہو رش پر داغ ڈال ہی دیتا ہے اسلئے بروقت تھوڑی سی محنت کر کے گھر کو صاف رکھا جا سکتا ہے۔

مزید مشوروں کے لئے ہمارے پیشہ وروں سے رابطہ کریں!

۲۔ پانی سے صفائی

بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن پر اگر گیلا کپڑا پھیر دیا جائے تو وہ جگہ صاف ہوجاتی ہے مثلاََ چائے، کافی یا کوڑا اٹھانے کے اس جگہ پر صاف اور گیلا کپڑا پھیر دیا جائے تو وہ جگہ بالکل صاف ہوجاتی ہے اس لئے کوشش یہ کرنی چاہئے کہ جگہ کو فوراََ گیلے کپڑے سے صاف کرلینا چاہئے۔

۳۔ بلیچ یا دوسرے کیمیکل سے صفائی

صاف کرنے والے کیمیکل یا بلیچ فوری اثر کرنے والے ہوتے ہیں، اس لئے اس کا نتیجہ بھی فوراََ ملتا ہے، کچھ اشیاء ایسی ہوتی ہیں جن کے داغ جلدی صاف نہیں ہوتے تو ان کی فوری صٖفائی کے لئے بلیچ وغیرہ کا استعمال بہتر رہتا ہے مثلاََ تیل والی یا چکنی چیزیں اگر فرش پر گری ہوں تو ان کی صفائی کے لئے بلیچ یا کیمیکل کا استعمال مناسب رہتا ہے اور فرش بھی چمک اٹھتا ہے۔ ان کو پانی میں ملا کر استعمال کرنا بہتر ہے۔

۴۔ لیموں کا استعمال

لمبو چکنائی کا اثر کاٹنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس لئے صفائی کے دوران پانی کی بالٹی میں لمبو کے استعمال شدہ چھلکے ڈال دیے جائیں تو خاطر خواہ اثر ہوتا ہے اور نہ صرف یہ کہ فرش اچھی طرح صاف ہوتا ہے بلکہ لمبو کی خوشبو سے جگہ مہک اٹھتی ہے اور ایک خوشگوار احساس پیدا ہوتا ہے۔

۵۔ فینائل کا استعمال

گھر کی صفائی میں اگر جراثیم کش ادویات کا استعمال کیا جائے تو ہی اس کی مکمل صفائی سمجھی جاتی ہے۔ فرش صاف کرنے کے بعد اگر فینائل یا ڈیٹول ملا پانی سے چھڑکاؤ یا ایک پونچھا لگا دیا جائے تو جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے اور ان کی بھینی بھینی خوشبو سے کیمیکل کی مخصوص بو ختم ہوجاتی ہے۔

اس کے علاوہ جراثیم کش اسپرے کرنے والوں سے رابطہ کرکے کبھی کبھار اسپرے کروا لیا جائے تو گھر میں مچھر وغیرہ بھی نہیں آتے نیز اگر وارنش کے استعمال سے فرش کو چمکا دیا جائے یا گرنڈر سر فرش کو پالش کروا دیا جائے تب بھی فرش میں چمک آ جاتی ہے اور اس پر بعد میں کی جانے والی صفائی بھی نظر آتی ہے۔ 

صفائی کی تجاویز کے بارے میں جاننے کے لئے دیکھیں: گھر کے ہر کارآمد کمرے کے لئے صفائی کی معقول تجاویز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine