گھر کو منظم کیسے رکھا جائے؟ 20 حیرت انگیز تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Classic style bedroom Silk Yellow
Loading admin actions …

آپ کا گھر پھر بے ترتیبی میں ڈوب گیا؟ کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم 20 شاندار تراکیب لائے ہیں جو آپ کو روز مرہ کی گندگی سے بچائیں گی۔

1۔ بستر بنانا

ہر صبح بستر بنائیں۔ اس میں بس چند لمحات لگتے ہیں اور پورا کمرہ بدل جاتا ہے۔

2۔ گندے گپڑے ان کی ٹوکری میں ڈالیں

شام میں کپڑے تبدیل کرنے کے بعد گندے کپڑے ٹوکری میں جانے چاہیئں۔ اس سے ہمارے موزے، قمیضیں اور شلواریں خواب گاہ یا باتھ روم میں اڑتے نظر نہیں آئیں گے۔

3۔ سوکھے کپڑے فورا تہہ کریں

ڈرائیر سے کپڑے نکالتے ہی انہیں فورا سیدھا کر کے تہہ کریں۔ اس سے استری کا بہت سا وقت بچ جائے گا۔

4۔ جوتوں کی الماری کی ترتیب

جوتوں کی جگہ الماری یا دراز ہے، کمرے کا داخلہ نہیں۔

5۔ خوبصورت ٹوکریوں کے ساتھ سامان رکھنے کی جگہ

اس تصویر جیسی ٹوکریاں اچھی نظر آتی ہیں اور عملی ہیں۔ تو بےترتیبی غائب ہو جاتی ہے اور کمرہ ایک دم صاف اور جدید لگتا ہے۔

6۔ کپڑے سمیٹیں

الماری کی ترتیب بھی ہونی چاہیے۔ وہ کون سی چیزیں ہیں جو آپ پورا سال نہیں پہنیں گے؟ انہیں الگ جگہ رکھیں یا پھینک دیں۔

7۔ ہینگرز کا متبادل لائیں

بدصورت اور خراب ہینگر ہر الماری کا حصہ ہوتے ہیں۔ بہتر ہو گا اگر ہم اعلی معیار کا سامان خریدیں۔ اس سے کپڑوں کی حفاظت ہو گي اور وہ پھسل کر گرنے سے بچے رہیں گے۔

8۔ شام میں کچن صاف کریں

Störmer Range, Hehku Hehku Minimalist kitchen

زیادہ تر ہم شام کے وقت کچن صاف کرنا اور برتن دھونا نہیں چاہتے۔ اگلی صبح تو بالکل بھی یہ کرنے کا دل نہیں کرتا۔ اسی لیے یہ ناخوشگوار کام فورا کریں اور اگلا دن تازگی کے ساتھ شروع کریں۔

9۔ آفس کی ترتیب

آفس صاف رکھنا خاصا آسان کام ہے۔ڈاکومنٹس فائلوں وغیرہ میں سمیٹے جا سکتے ہیں۔ پھر آپ نئے مقابلوں کے لیے تیار ہوں گے۔

10۔ درازوں میں سامان رکھنے کی جگہ

درازوں والی الماریاں آپ کی بہترین دوست ہیں۔ ان میں وہ سب سامان رکھا جا سکتا ہے جس کی ہمیں ضرورت پڑتی رہتی ہے مگر ہم اسے باہر نہیں دیکھنا چاہتے۔

11۔ کام کرنے کی جگہ تھوڑی سی جگہ لیتی ہے

چھوٹا سا گھر ہے اور آفس کی جگہ نہیں؟ ایسی چھوٹی سی کام کرنے کی جگہ کہیں بھی لگائی جا سکتی ہے جس سے کھانے کی میز اور کاؤچ پر کام پھیلنے سے بچ جائے گا۔

12۔ فریج کی صفائی

Mr & Mrs Broomhead Walnut & White Gloss Kitchen, Room Room Modern kitchen Kitchen,Fridge,Walnut

نظر انداز کیا جانے والا مگر اہم: ہفتے میں کم از کم ایک بار فریج سے پرانا کھانا نکال کر اس کی سرکے سے صفائی کرنی چاہیے۔ اس سے ہم جراثیم سے بچ سکتے ہیں۔

13۔ کچن کی الماری

کچن کی کھانے کے سامان والی الماری کا بھی یہی حساب ہے۔ جلدی خراب ہو جانے والا سامان سامنے رکھیں تا کہ وہ جلد استعمال میں آ سکے۔ 

14۔ درازیں صاف کریں

دراز کھلی، کوڑا اندر، دراز بند، دراز پھر کھلی: کچھ مہینون کے بعد ایسی دراز میں کچھ نہیں ملتا۔ اسی لیے شروع سے ترتیب کا خیال رکھیں۔

15۔ جوتے، ٹوپیوں اور دیگر سامان رکھنے کے لیے بہت سی جگہ

ڈریسر خوبصوت اور عملی ہیں، تو کیوں نہ اس پر خرچہ کیا جائے اس سے پہلے کے بےترتیبی ہمیں نگل لے۔

16۔ میک اپ کے بیگ

ہمارا میک اپ اور کریمیں وغیرہ ہر جگہ پھیلی ہوتی ہیں۔ اس کے لیے کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ اگلی بار بازار جائیں تو ایک خوبصورت میک اپ کا بیگ خریدیں اور اپنا سامان اس میں سمیٹیں۔

17۔ کاغذات ترتیب دیں

یہ کام زیادہ تر لوگ پسند نہیں کرتے۔ مگر انہیں سمیٹنا بہتر ہے اور اگر ممکن ہو تو استعمال کے کاغذات فائلوں میں ترتیب دیں۔

18۔ پرانے ہو چکے ڈسکاؤنٹ

واؤچر اور دوسرا ڈسکاؤنٹ کا سامان، ہم یہ سب درازوں میں، میز پر اور بورڈ پر لگا کر رکھنا چاہتے ہیں، جب تک یا ایکسپائر نہ ہو جائیں اور پھر یہ کوڑے دان کی راہ لیتے ہیں۔

19۔ بے کار چیزیں نکالیں

وہ پرانا چراغ، بے کار کشن، بچوں کی پرانی بوتل، آج کے دور میں ہم گھر میں اتنا بے کار سامان نہیں سنبھال سکتے۔ سو یہ سب نکالیں۔ 

20۔ اور اگر آپ کچھ نہیں پھینکنا چاہتے؟

تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے کچھ دوستون کو اس کی ضرورت ہو۔ کوشش کر کے دیکھیے۔

مزید جانئے: ر کے مختلف حصوں سے سخت داغ مٹانے کے 6 طریقے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine