قالین صاف کرنے کے ۵ آسان اقدامات

Shahtaj Shahtaj
Contadero Decor, Erika Winters Design Erika Winters Design Modern living room
Loading admin actions …

قالین ہر گھر میں موجود ہوتا ہے چاہے چھوٹا ہو یا بڑا لیکن ہوتا ضرور ہے۔ اس کا معیار جتنا اہم ہوتا ہے اتنی ہی اس کی صفائی اہمیت رکھتی ہے۔ قالین کی صفائی ویکیوم کلینر سے کہیں زیادہ ہوتی ہے اور اکثر لوگ اس کام میں محنت کرنا ضروری نہیں سمجھتے لیکن آج اس مراسلے میں ہم آپ کو قالین کی صفائی کے ۵ اقدامات بتائیں گے جس سے آپ کا قالین اپنی نئی جیسی رونق اور خوبصورتی واپس حاصل کریگا اور جراثیم سے بھی پاک ہوجائیگا۔

پہلا قدم : مٹی جھاڑیں

قالین کی باقاعدہ صفائی کے لئے سب سے پہلا کام جو اہم ہوتا ہے وہ ہے مٹی جھاڑنا۔ جو قالین جو پورے گھر میں بچھایا گیا ہوتا ہے ان پر اکثر مٹی جھاڑنے کا کام معمول کے مطابق ہوتا رہتا ہے لیکن جس صفائی کا ہم ذکر کر رہے ہیں اس کے لئے اہم ہے کہ کسی سخت بال والا صفائی کا برش لیں اور اس کی مدد سے قالین کے روئیں پر لگی مٹی کو اچھی طرح جھاڑ لیں۔

دوسرا قدم : ویکیوم کلینر کا استعمال

اگلا کام ویکیوم کلینر کا بخوبی استعمال ہونا چاہئے۔ اس مشین کی مدد سے آپ قالین پر باقی کی مٹی جس کے ذرے چھوٹے اور باریک ہوتے ہیں اسے نکال سکتے ہیں۔ یہ کام آپ کو قالین پر پانی لگانے یا دھونے سے پہلے کرنا ہوگا۔ اس قدم پر آپ قالین پر لگی ہفتوں، مہینوں یا سالوں کی مٹی صاف کریں گے جو اپنے آپ میں ایک جد و جہد ہے۔

تیسرا قدم : گرم پانی کا استعمال

اگر آپ کا قالین سفید رنگ کا ہے تو اس پر گرم پانی کا استعمال دھونے کے لحاظ سے بہترین رہیگا۔ سفید رنگ کے قالین پر کسی قسم کا بھی تجربہ کرنا اچھا خیال ثابت نہیں ہوگا اس لئے بہتر ہے کہ گرم پانی کا استعمال کریں۔ اپنے قالین پ گرم پانی ڈال کر اسے خوب اچھی طرح رگڑیں اور پھر اسے پونچھ کر صاف کرلیں۔ اس سے یقینی طور پر آپ کا کام بن جائیگا۔

مزید مشوروں کے لئے ہمارے پیشہ وروںسے رابطہ کریں۔

چوتھا قدم : سفید سرکہ اور پانی

اگر کوئی رنگیں قالین ہے یا پھر سفید رنگ کے قالین کی گرم پانی سے کی گئی صفائی سے آپ مطمئن نہیں ہیں تو اب گہری صفائی کا وقت ہے۔ اور اس صفائی کے لئے آپ کو ہم ایک آسان اور گھریلو حل بتائیں گے جس سے آپ کے قالین چاہئے جدید دیوان خانےمیں ہی کیوں نہ بچھا ہوا ہو اسے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ آپ نے بس ایک بالٹی گرم پانی میں ایک کپ سفید سرکہ ڈالنا ہے اور پھر اس میں قالین کو بگھو دینا ہے۔ پھر اس کو سخت بال والے برش سے رگڑیں۔

پانچواں قدم : صاف پانی کا چھڑکاؤ

آخری قدم میں اسے صاف پانی سے دھونا ہے۔ جس سے باریک اور چپکے ہوئے مٹی کے ذرات با آسانی نکل جائیں گے۔ اس کے بعد قالیں کو اچھی طرح سے سوکھنے رکھ دیں۔ سوکھنے کے بعد ایک بار پھر سے ویکیوم کلینر پھرا دیں جس سے مٹی، دھول اور جراثیم یقینی طور پر آپ کے قالین سے علیحدہ ہونے پر مجبور ہوجائیں گے۔

خاص نصیحت

جن کمروںیا جگہوں پر آپ قالین بچھاتے ہیں اس کمرے کی کھڑکیاں زیادہ تر بند ہی رکھنی چاہئے جس سے قالین پر کم سے کم مٹی اور دھول لگنے کے امکانات ہونگے۔ اس کے علاوہ جالی دار دروازے یا کھڑکیاں بھی ایک اچھا انتخاب ہیں جو آپ کے شاندار قالین کی حفاظت کریں گے۔

صفائی کی ترکیبوں کے بارے میں جاننے کے لئے پڑھیں: گھر کی صفائی کے لئے ۵ اہم اضافے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine