ایک جدید اور دلکش گھر

Hamna—Homify Hamna—Homify
Reforma e Interiorismo completo, Upper Design by Fernandez Architecture Firm Upper Design by Fernandez Architecture Firm Modern living room
Loading admin actions …

ایک مکان کو گھربنانے کے لیۓ بس تھوڑی سی تخلیقی صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جدید گھر جو فعال ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہو، ہم میں سے بہت سوں کا خواب ہے۔ اور آج کا سفر آپ کو اپنے لیے جدید طرز زندگی کے اصولوں کے مطابق بنا گھر تخلیق کرنے کی بہت سی تجاویز دے گا۔ پشاور کے معماروں کی تعمیر کردہ یہ رہائش گاہ روشن، متحرک اور آرام سے بھری ہے۔ پوری عمارت میں سرمئی اور سفید کے مختلف شیڈ کے ساتھ ساتھ لکڑی استعمال کی گئی ہے جو ایک سادہ اور نفیس طبق دار وضع بناتے ہیں۔ نرم و ملائم اور جدید فرنیچر، صاف ستھرا ڈیزائن اور درست روشنیاں اس گھر کے اندرونی حصے کو اپنائیت سے بھر دیتی ہیں۔

ایک سادہ مگر جدید دیوان خانہ

نرم و گداز سے سرمئی رنگ کے صوفے، ہموار دیواریں، مدھم روشنی اور لکڑی کا خوبصورت فرش اس دیوان خانے کو بہت ہی خوبصورت تاثر دے رہا ہے۔ اس دیوان خانے کی سب سے زبردست بات اس کی دیوار میں پہلے سے تعمیر شدہ شیلف اور ٹی۔وی یونٹ ہیں جو کہ بہت ہی باترتیب انداز بھی دے رہے ہیں اور بہت سی جگہ بھی بچا رہے ہیں۔

وضع دار کھانے کی جگہ

اس کھلے منصوبے کی وجہ سے اس گھر کا اندرونی حصہ بہت زیادہ روشن اور ہوادار لگ رہا ہے۔ اور اس کو دیکھیں تو یہ آج کل کے جدید تقاضوں کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس جگہ کا انداز بہت سادہ ہے لیکن پھر بھی یہ ایک بہت مہنگا تاثر دے رہا ہے۔ اس کی شاندار کرسیوں کو تو دیکھیں جس کے ساتھ سادہ سی لکڑی کی میز بہترین لگ رہی ہے۔ لیکن اس کمرے کی اصل شان تو یہ شاہانہ انداز کا دلکش سا فانوس ہے جس سے آپ اپنی نظریں نہیں ہٹا سکیں گے۔

پڑھائی کی ایک زبردست جگہ

لمبے لمبے خانوں پر مشتمل یہ شیلف اور کیبنٹ بہت ہی فعال ہیں، اور یہ جس انداز سے بناۓ گۓ ہیں وہ ہر دیکھنے والے کے آپ کے اعلی ذوق کا پتہ دیں گے۔ اور آپ کو بھی اس جگہ بیٹھ کر پڑھنا یقینا بہت اچھا لگے گا۔ ہے نہ یہ کلاسیکل انداز؟

شاندار روشنیاں

راہداری میں لگائی گئیں یہ روشنیاں اس گھر کے شاہانہ انداز میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔ غور کریں کہ ان کے بالکل ساتھ شیشے لگاۓ گۓ ہیں جس کی وجہ سے اس جگہ کو بہت زیادہ کشادہ تاثر مل رہا ہے۔

اسٹائلش اور جدید باورچی خانہ

یہ باورچی خانہ بہت ہی کشادہ ہے جس کی وجہ سے اس میں تھوڑی سی محنت کی بعد بہت آرام سے خوبصورتی لائی گئی ہے۔ لکڑی اور مدھم رنگوں کی دیواروں کی وجہ سے ہس کو بہت گرم جوش سا تاثر مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس جگہ میں دلچسپی لانے کے لیے گہرے نیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ جگہ اتنی کشادہ ہے کہ ادھر کھانا پکانا ایک ناگوار نہیں بلکہ ایک مزےدار کام لگے گا۔ اس کے علاوہ ادھر لگی جدید انداز کی روشنی کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔

ایک شاہانہ اور وضع دار خوابگاہ

مدھم اور گہرے رنگوں کا خوبصورت امتزاج اس کمرے میں بہت اچھی طرح استعمال کیا گیا ہے۔ ٹیکسچر والا وال پیپر اور فالس سیلنگ اس کمرے کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کرے گی۔ اس کمرے میں داخل ہوتے ہی ساتھ آپ اپنے آپ کو کسی شاہی گھرانے کا فرد محسوس کریں گے۔

پر لطف غسل خانہ

پیلے اور لال رنگ کے ٹائلز کی وجہ سے اس غسل خانے کو بہت ہی پر مزہ اور تازگی بھرا احساس مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ جدید انداز کے فکسچر اور چمکدار سٹین والے بڑے سے شیشے کی وجہ سے اس غسل خانے کی جدت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ کہنے کو تو یہ غسل خانہ بہت چھوٹا سا ہے لیکن ادھر ضرورت کی ہر چیز موجود ہے اور دکھنے میں یہ تنگ بھی نہیں لگ رہا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine