جہاں تخلیق اورعمل ملتے ھیں(بوھوس اسٹائل) کے 8 تصویریں

Shenilashahzad Shenilashahzad
homify Modern houses
Loading admin actions …

بوھوس کے ڈیزائن کے اصولوں کو اختیار کرتے ھوئے جرمنی کے HGK HAMBURGER GRUNDSTÜCKSKONTOR نے یہ سادہ، سخت اور مضبوط ساخت  کا گھر تخلیق کیا ھے۔

چونکہ بوھوس اسٹائل کی خصوصیت صاف ستھری لائینیں، بہت روشنی، زیادہ ھوا اور غیرضروری چیزوں کا نہ ھونا ھے اس لیے ایک لمبے عرصے سے یہ اسٹائل لوگوں کے درمیان کافی مقبول رھا۔ ساخت کے اعتبار سے بڑا اور مضبوط ھونا اس گھر کو زیادہ قابل عمل بناتاھے اور یہ بات گھر کے مالکان کو بہت پسند ھے، صآف ستھرا جمالیاتی  حسن آرکیٹیکٹس کی پسند ھے۔

عمارتیں عام طور مضبوط میٹیریئل سے بنتی ھیں، جیسے کانکریٹ اور اینٹیں، تاکہ دیکھ بھال کم کرنی پڑے اور وقت کم خرچ ھو۔بوھوس ایک مضبوط اور خوبصورت طرز ھے اور یہ گھر اسکی بہترین مثال ھے۔ ھم آپکو آج یہ دکھانے کے لیے بہت جوشیلے ھیں،تو چلیں شروع کرتے ھیں!

کثیرپہلو بیرون

اس گھر کا صرف سائز اور رقبہ ھی متاثرکن نہیں ھے بلکہ اسکے خوبصورت ڈیزائن اور متناسب شکلوں کی کیا ھی بات ھے؟ھر ٹھوس دیوار کو ایک سادے شیشے سے برابر کیا گیا ھے؛ ھر مثبت کو منفی سے۔ اسکا بیرون اپنے اندر بہت سے غیرمتوقع چیزیں لیے ھوئے ھے اور بہت سی جزیات بھی۔

اینٹوں سے بنانا

بوھوس فن تعمیر کی خاص بات نا صرف انفرادی کمروں، ٹکڑوں اورگھر کے مختلف حصوں کو دیکھنا ھے بلکہ پورے ڈھانچہ کے اعتبار سے ھر چیز کا جائزہ لینا ھے۔ یہ پہلو ایک حصہ کا دوسرے حصے سے تعلق کو نمایاں کرتا ھے کہ کس طرح ھر ٹکڑا دوسرے ٹکڑے کے متناسب ھے۔

بہت زیادہ روشنی

سیڑھیوں کے بالکل برابر لگایا گیا ، دگنے سائز کی یہ شیشے کی کھڑکی قدرتی روشنی کو زیادہ سے زیادہ اندر آنے دیتی ھے۔

ھوا کی فراوانی

جتنا ممکن ھو سکے ھوا اور روشنی کے مکمل وصول ھونے کے لیے، لمبے شیشے کے دروازے نصب کیے گئے ھیں جو پہلے فلور سے لکڑی کے عرشے پر کھلتے ھیں۔ عرشے کو سایہ دینے کے لیے بالکونی باھر کو نکلی ھوئ ھے۔

روشنیوں سے منور

ایک بار پھر، روشنییں کو یہاں بھی ترجیح حاصل ھے۔ پہلے فلور کا اکثر فرش شیشے کا بنا ھوا ھے۔اندرون کو، بشمول چھت اور فرش کے سفید رنگ دیا گیا ھے تاکہ روشنی کا تاثر بڑھے۔

آرٹ کا تاثر

کانکریٹ کی ٹھوس اینٹیں اور شیشے کے چوکھٹے  سیڑھیوں کے اطراف میں لگائے گئے ھیں جو ذاتی رھائش کے بجائے جدید دور کی گیلری کا تاثر پیش کررھےھیں ۔

انفرادی خوبصورتی

صاف لائینیں اور سادی شکلیں کچن اور رھنے کے کمرے میں بھی جاری ھیں۔ ایک دیوار میں آتش دان پیوست ھے اور اس کے بالکل برابر میں چوکور جگہ ھے آگ جلانے کی لکڑیاں رکھنے کے لیے۔ گرے رنگ کی خوبصورت کرسیاں رکھی ھوئ ھیں جو کچن اور بینچ کی اوپری سطح پر استعمال کیے گئے کوئلے سے میل کھاتی ھیں۔

اعلٰی درجے کا اور صاف ستھرا

کیا آپ جگہ کو بہت بھرنا نہیں چاھتے ،آرکیٹیکٹس نے  مرکزی جگہوں کو کھلا رکھا ھے اور کم سے کم سجاوٹ کی ھے۔ کھانے کے کمرے کی ٹیبل اور کرسیاں فرنیچر اور فٹنگ کے ساتھ  بہت اعلٰی اور بہتر ھیں۔

یہ واقعی ایک ایسا گھر ھے جو تخلیق اور عمل کا زبردست مجموعہ ھے!( اور یہاں ایک اورخوبصورت بوھوس گھر فہرست میں شامل ھے) 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine